پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کیسے ہوسکتی ہے؟کل فائنل ہوجائے گا

کل اتوار کا دن ورلڈ کپ 2022 کے پول بی کے لیے فیصلہ کن دن ہے۔ فائنل سے پہلے ہی کل فائنل ہے۔ بہت سی چیزیں ایسے اور ویسے پر آ کر پھنسی ہیں۔ شائقین کرکٹ سانسیں تھام کر کل کا انتظار کر رہے ہیں۔ کون سی ٹیم کیسے آگے جا سکتی ہے؟ کیسے پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ہو سکتی ہے؟ سب آپ اس تحریر میں جان لیں گے۔ 

پاکستان کیسے سیمی فائنل میں جا سکتا؟

 پاکستان ٹیم کی نیا اس ورلڈ کپ میں قسمت کنارے آ لگی ہے۔ دیکھیے اب پاکستان قسمت کا سکندر نکلتا ہے یا نہیں؟ کل ہونے والے میچز میں یا قدرت یارآوری کرے اور بارش ہو جائے یا نیدرلینڈ ٹیم کوئی چمتکار کر دکھائے تو ہی پاکستان سیمی فائنل میں جاتا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں۔ کیونکہ پاکستان دو میچ ہارا اور دو جیتا ہے۔ 

لہٰذا: 0 + 0 + 2 + = 04 جنوبی افریقہ کو پاکستان پر فوقیت حاصل ہے۔ کیونکہ اس کا رن ریٹ اب تک پاکستان سے بہتر ہے۔  

اب جنوبی افریقہ کے پانچ پوائنٹس ہیں۔ کیونکہ وہ ایک میچ پاکستان سے ہارا ہے اور زمبابوے کے ساتھ اس کا میچ بارش کی نذر ہوا ہے۔ 

لہٰذا اگر جنوبی افریقہ کل نیدر لینڈ سے ہارتا ہے تو اس کے پوائنٹس پانچ رہ جائیں گے۔ پھر اگر پاکستان کل ہی بنگلا دیش سے جیت جاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا کیونکہ پاکستان کے چھے پوائنٹس ہو جائیں گے۔ لیکن اگر بارش کی نذر افریقہ اور نیدرلینڈ کا میچ ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ یوں افریقہ کے چھے پوائنٹس ہو جائیں گے۔ ادھر سے اگرپاکستان بنگلہ دیش کو ہراتا ہے تو پاکستان کے پوائنٹس بھی چھے ہو جائیں گے۔ معاملات رن ریٹ پر آئے گا۔ یہاں بھی جنوبی افریقہ کو ہی فوقیت حاصل ہے۔ کیونکہ جنوبی افریقہ کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔ پاکستان کا رن ریٹ 1.117 جبکہ جنوبی افریقہ کا 1.441ہے۔ اب اگر جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو اس کا رن ریٹ تو یہیں رہےگا، لیکن پاکستان کو بنگلہ دیش سے بڑے سکور سے جیتنا ہوگا۔ 

 یاد رہے یہ بہت ضروری ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ میچ میں کسی بھی طرح پہلی باری لے۔ کیونکہ رن ریٹ کے فارمولے کی رو سے پاکستان کو نقصان ہوگا اگر پاکستان کی دوسری باری آتی ہے۔ 

کیا اگر جنوبی افریقہ جیتتا ہے تو بھی پاکستان سیمی فائنل جا سکتا؟

 جی پھر بھی ایک صورتحال ایسی بن سکتی ہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ بن جائے۔ گر یہ صورتحال بن جائے تو خدا کی قسم دل خوش ہو جائے گا۔ وہ ہے گر زمبابوے بھارت کو ہرا دے تو۔ بھارت نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں اور اس کے چھے پوائینٹس ہیں۔ وہ صرف جنوبی افریقہ سے ہارا تھا۔ باقی میچ جیتا ہے۔ لیکن اگر کل زمبابوے اپ سٹ کر دے تو کایا پلٹ سکتی ہے۔ کیونکہ پھر پاکستان اور بھارت دونوں کے چھے چھے پوائنٹس ہوں گے۔ لیکن پاکستان رن ریٹ میں بھارت سے اوپر چل رہا ہے۔ بھارت کا رن ریٹ 0.7 ہے جو ہارنے کے نتیجے میں ممکنہ طور پر مزید نیچے ہو جائے گا۔ لیکن اگر پاکستان بنگلہ دیش کو ہراتا ہے تو اس کا 1.1 پر کھڑا رن ریٹ مزید اوپر ہو جائے گا۔ یوں پاکستان سیمی فائنل میں اور بھارت ٹکٹ کٹا کر گھر۔ لیکن اس کے لیے اپ سٹ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوانات