اسے کہنا کہ جب جب آہٹوں پہ دل دھڑکتا ہے

اسے کہنا کہ جب جب آہٹوں پہ دل دھڑکتا ہے
اسے کہنا جہاں سارا اسی کو پیار کہتا ہے


اسے کہنا زمانے سے بغاوت کر نہیں سکتی
اسے کہنا مگر ترک وفا سے ڈر بھی لگتا ہے


اسے کہنا دعاؤں میں خدا سے تم کو مانگا ہے
اسے کہنا خدا دل کی دعائیں خوب سنتا ہے


اسے کہنا کہ صدیاں ہو گئیں بچھڑے ہوئے تم سے
اسے کہنا لہو آنکھوں سے میری اب بھی بہتا ہے


اسے کہنا مقدر کا لکھا اب ٹل نہیں سکتا
اسے کہنا بھلا قسمت سے کوئی اپنی لڑتا ہے


اسے کہنا جسے تم پیار سے کہتے تھے نیلوفرؔ
اسے کہنا تمہیں یہ نام کیا اب یاد رہتا ہے