تاریخ اسلام

خیر الدین باربروسا: عثمانی امیر البحر جس نے بحیرہ روم پر مسلمانوں کی حکومت قائم کی

باربروسا

ترک وہ زندہ قوم ہیں جنہوں نے اپنی تاریخ کو ہمیشہ اپنے سینے سے لگائے رکھا۔ اپنے عظیم مسلمان ہیروز کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ کبھی جھجھکتے نہیں ، اور اپنے تاب دار ماضی کو روشن مستقبل کی امید سے متصل رکھتے ہیں۔ پہلے ترک ڈرامہ انڈسٹری نے عظیم مجاہد رہنما ارطغرل غازی سے پوری دنیا کو رو شناس کروایا ، پھر خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان خان اور اب عظیم مسلم امیر البحر ، خیر الدین باربروسا کی تاریخ کو دنیا میں اجاگر کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ یہ جہاد ، اللہ کی حاکمیت، ابدی انصاف اور حریت کے پیغام کو عام کرتے ہیں

مزید پڑھیے

غرناطہ : وہ دیس جو ہمارا ہے لیکن ہمارا نہیں

الحمرا

روایت مشہور ہے کہ ایک خانہ بدوش عورت نے غرناطہ میں ایک اندھے فقیر کے بارے میں کہا تھا کہ " اے لوگو! اسے زیادہ بھیک دو۔  کیوں کہ اس شخص سے زیادہ بدنصیب کون ہو گا، کہ  جو غرناطہ  میں ہو اور اندھا ہو۔"

مزید پڑھیے

بارہویں صدی کا مسلم مصنف جس کی کتاب سے بڑے بڑے مغربی مصنفین نے استفادہ کیا

حئی بن یقظان

مشہور ناول  ٹارزن  میں ہیرو کی تربیت کا تصور اسی کتاب سے لیا گیا۔ انگریزی ہی کے ایک اور مشہور ناول  رابنسن کروسو  (Robinson Crusoe) میں اس کے مصنف ڈینیل ڈیفو (Daniel Defoe) نے اسی ناول کی تقلید کی ہے ۔ لئیون گوئیٹے نے حئی بن یقظان  کے مقدمہ میں اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ رابنسن کروسو میں فرائی ڈے کا کردار، اسال کا چربہ ہے اور اس میں جو فلسفیانہ نکتہ سنجی اور حکیمانہ موشگافیاں ہیں وہ بھی اسی سے ماخوذ ہیں لیکن اسلوب عصرِ جدید کے مطابق ہے ۔ جوناتھن سوِفٹ (Jonathan Swift) نے Gulliver`s Travels

مزید پڑھیے

ہرقل نے حضرت ابو سفیان سے کیا سوالات کیے؟

رسولؐ

ایمان کی خاصیت بھی یہی ہے کہ جن کے دلوں میں اس کی مسرت رچ بس جائے ، وہ اس سے لوٹا نہیں کرتے۔ اور میں نے تم سے پوچھا کہ کیا وہ کبھی عہد شکنی کرتے ہیں۔ تم نے کہا نہیں۔ تو پیغمبروں کا یہی حال ہوتا ہے، وہ عہد کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔ اور میں نے تم سے کہا کہ وہ تم سے کس چیز کے لیے کہتے ہیں۔ تم نے کہا کہ وہ ہمیں حکم دیتے ہیں کہ اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور تمہیں بتوں کی پرستش سے روکتے ہیں۔ سچ بولنے اور پرہیزگاری کا حکم دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

ربعی بن عامرؓرستم کے دربار میں:ایک بادشاہ کے سامنے مصطفیﷺ کے غلام کی شان

برچھی جس سے عصا کا کام لیا تھا، اس کی انی کو اس طرح فرش میں چبھوتے جاتے تھے کہ پرتکلف فرش اور قالین جو بچھے ہوئے تھے جابجا سے کٹ پھٹ کر بیکار ہو گئے۔ تخت کے قریب پہنچ کر زمین پر نیزہ مارا، جو فرش کو آرپار کر کے زمین میں گڑ گیا۔

مزید پڑھیے

فقیہانہ ذہانت اور احکام کی علتوں کو سمجھنے میں جن کا کوئی ثانی نہ تھا

امام شافعیؒ کے شیخ وکیع بن جراحؒ سے دریافت کیا گیا کہ: کیا ابو حنیفہؒ سے کوئی غلطی ہوئی؟ فرمایا: ابو حنیفہؒ سے کیسے غلطی ہوسکتی ہے جب کہ ان کے یہاں قیاس اور اجتہاد میں ابو یوسفؒ، زفرؒ اور محمدؒ جیسے لوگ موجود ہیں، حفظِ حدیث اور معرفتِ حدیث میں یحیٰ بن زکریاؒ، حفص بن غیاثؒ، حبانؒ اور مندلؒ جیسے لوگ ہیں، قاسم بن معنؒ جو عربی دانی میں اپنی مثال آپ ہیں، داود طائیؒ اور فضیل بن عیاضؒ جو زہد و تقویٰ میں مشہور ہیں۔

مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3