صورت سے کیا لینا

بھولی بھالی ہے کوئل
بڑی نرالی ہے کوئل
صورت سے کیا لینا جی
مانا کالی ہے کوئل
اس کے تو بس سنیے گیت
سب کا دل لیتی ہے جیت