افسانہ

مردہ آنکھوں کا شہر

یہ اک مردہ آنکھ تھی جو کسی ان دیکھے چھرے کی زد میں ٓائی تھی ،اندھا دھند فائرنگ مں کس چھرے پہ کسں کا نا م لکھا تھا ،پتہ بھی تو نہ چلتا تھا ۔اورپھر یہ ٓانکھ تو فقط آٹھ برس کی تھی !آٹھ برس کی معصوم حیرت زدہ آنکھ! مردہ ہوجانے کے باوجوداس آنکھ میں حیرت کھدی تھی کہ آخر مجھے کس جرم کی سزا ...

مزید پڑھیے

شاخ جبر کا انوکھا پھل

اور پھر بہت جنگ ہوئی ،بہت خون خرابہ ہوا، یہ کوئی آسان ہدف نہ تھا، یہ جنگ بھی آج ۔کی جنگ نہ تھی یہ تو نظریات کا بھیانک ٹکراو تھا ،اس کی تاریخ بنی آدجتنی ہی قدیم تھی یہ مقابلہ روشنی اور اندھیرے کے درمیان تھا! یہ مقابلہ دو قوتوں کے درمیاں تھا۔۔ اک قوت بنی آدم کو اس کرے کا نفس مضمون ...

مزید پڑھیے

البیلا روپ

اس نا خوشگوار خبر نے ذہن و دل میں اک ہلچل سی مچا دی ہے اور یا دوں کی اک لڑی جیسے کھل جا ئے اور دا نہ دا نہ گرتی یا دیں ہا تھوں کے پیا لے میں اکٹھی ہو تی جا ئیں ۔ یا د پڑتا ہے کہ بہت چھوٹی سی تھی جب کسی بھی شا دی پہ جا نے کاوا حد مقصد و شو ق یہی ہو تا تھا کہ مجھے دلہن کے پاس بٹھا دیا جا ئے ...

مزید پڑھیے

ادھورا لمس

غزالی آنکھیں ستواں ناک، خوبصورت ہونٹ، کتابی چہرہ لمبی گردن جس پر تل کی موجودگی اس بات کی علامت تھی کہ شاید خدا نے نظر بد کے ڈر سے ٹیکا لگا ڈالا۔ نازک اندام اور سرو قد یہ کسی شاعر کا خواب نہیں بلکہ جیتی جاگتی سومیہ تھی۔ انتہائی زہین اور زندگی سے بھرپور۔ خود پر غرور حسن کا نہیں ...

مزید پڑھیے

پیمپر

صوفیہ ماں بننا چاہ رہی تھی سو بنا دی گئی ۔ اس کے خالق کے لیے یہ ہرگز ناممکن و مشکل امر نہ تھا۔ جب سائینس کی دنیا میں انقلاب برپا ہوا، اور ایک انسان نما مشین خلق کی گئی تو بار خالق نے زنانہ صنف کو فوقیت دی۔ اور یوں صوفیہ وجود میں آئی۔ آرٹیفیشل انٹلیجنس نے انسانی ذہن کو پسماندہ اور ...

مزید پڑھیے

چندہ

نہ جانے کہاں سے دوبارہ آکر وہ کچرے کے ڈھیر پہ بے سدھ پڑی تھی۔ ملگجے بال۔ صدیوں کی میل و غلاظت بھری نگاہوں سے بدبو کے بھبوکے اڑاتا جسم جو اس بات کی غمازی کر رہا تھا کہ چرند و پرند کو اس اشرفالمخلوقات میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ شاید ہر حیوان اس کو اپنی برادری کا حصہ سمجھتے اس کو رزق ...

مزید پڑھیے

چھام چھاب

شدید گرمی کے روزے ملک نواز کو سب سے زیادہ محسوس ہو رہے تھے کہ بڑے ملک جی نے حویلی میں شراب نوشی پہ نہ صرف پابندی عائد کر رکھی تھی بلکہ تمام نائیکائیں بھی اپنی اپنی لڑکیوں کے ہمراہ خود کو بخشوانے میں مصروف تھیں۔ بیشتر رنڈی خانے بند اور جوئے کے اڈے بھی سونے سونے سے لگتے تھے۔ جھلائے ...

مزید پڑھیے

وینٹی لیٹر

اب انھوں نے یہی طریقہ اپنا رکھا تھا۔ دامن پسار کر ہاتھوں کو یوں پھیلا دیتیں جیسے نیچے کوئی چراغ دھرا ہو، اور وہ آنچل کو فانوس بنا کر اس کی حفاظت کر رہی ہوں۔ پچھلے تین ماہ سے یہی کر رہی تھیں۔ نماز پوری کر کے اسی طرح ہاتھ اوپر کرتیں آنچل کا فانوس بناتیں اور گڑگڑانے لگتیں۔ آج بھی ...

مزید پڑھیے

کہر آلود ندی

گلوبل وارمینگ دنیا والوں کے لیے ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس بارے میں ٹی وی پر آئے دن چرچے ہوتے رہتے ہیں۔ اس وقت بھی ہو رہے تھے۔ چرچے میں شامل سبھی حضرات اس بات پر متفق تھے کہ اس آفت کی سب سے بڑی وجہ فضا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ گیس کا اضافہ ہے۔ یہ گیس بھی عجب شے ہے جتنی تیزی سے حرارت ...

مزید پڑھیے

پاروتی سے پارو تک

جنگلی بھینسا ڈکرایا۔ زور سے زمین پر پاؤں مار کر خاک اڑائی۔ لیکن وہ ڈری نہیں۔ ڈرتی کیسے، وہ کوئی معمولی عورت نہیں۔ کالے پہاڑ جیسا وہ وحشی بھی معمولی بھینسا نہیں۔ سینگ کی نوک سے دنیا کو زیر و زبر کرنے کی قوت رکھتا ہے۔ تمام توانائی سمیٹ کر اس کی طرف لپکا۔ پاروتی پھر بھی نہیں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 40 سے 233