قومی زبان

ایک تکلیف پس قلب و جگر ہوتی ہے

ایک تکلیف پس قلب و جگر ہوتی ہے اکثر اس طرح سے بھی رات بسر ہوتی ہے میں غم شب کو بسر کرتا ہوں مشکل سے میاں شب گزرتے ہی کسی دکھ سے سحر ہوتی ہے ناصحا کچھ تو کمی ہوگی تری بات میں بھی اس لیے تیری نصیحت بے اثر ہوتی ہے دے تو سکتا ہوں جواباً میں تجھے بھی گالی میرے کردار کی توہین مگر ہوتی ...

مزید پڑھیے

خامشی سے نکلتی بات کا دکھ

خامشی سے نکلتی بات کا دکھ جانتا ہوں تمہاری ذات کا دکھ نیم شب کی خموشی اور غم دل نوچ لیتا ہے آنکھ رات کا دکھ بس میں شکوہ کناں نہیں تجھ سے مجھ کو ویسے ہے تیری بات کا دکھ ہار کر بھی میں جیت جاؤں گا بس کبھو ہو جو تجھ کو مات کا دکھ تم نے جینا ہے میں نے جینا ہے جاں نکالے گا یہ حیات کا ...

مزید پڑھیے

بن کے آنسو مری آنکھوں میں سمانے والے

بن کے آنسو مری آنکھوں میں سمانے والے خیر ہو تیری مجھے چھوڑ کے جانے والے آخرش کون سا رستہ ہے جدھر جاتے ہیں چھوڑ کر راہ میں یہ ساتھ نبھانے والے ہم تو شعروں کو اداسی کے سبب کہتے ہیں جانے کیوں جلتے ہیں پھر ہم سے زمانے والے جگہیں کچھ ہوتیں نہیں یار تمہارے لائق ہر جگہ ہوتے ہو تم پاؤں ...

مزید پڑھیے

اچھا مرا خیال ہے تم کیوں چلے گئے

اچھا مرا خیال ہے تم کیوں چلے گئے اب تک مجھے ملال ہے تم کیوں چلے گئے شکوہ نہ تھا نہ کوئی شکایت تھی مجھ سے جب پھر تم سے یہ سوال ہے تم کیوں چلے گئے مجھ کو تو ڈس رہی ہیں یہ آیات وصل بھی اور ہجر بھی محال ہے تم کیوں چلے گئے سوچا نہ تم نے میرا کہ کیسے تمہارے بن مشکل یہ سب وبال ہے تم کیوں ...

مزید پڑھیے

بھلا برا وہ خدا کرے گا

بھلا برا وہ خدا کرے گا غریب تو بس دعا کرے گا تیری جدائی کو یاد کر کے کئی دفعہ دل بجھا کرے گا ملایا ہے جب خدا نے ہم کو تو کون ہم کو جدا کرے گا جئیں گے تیرے بغیر بھی ہم مگر بہت دل دکھا کرے گا کبھی ملو گے یہ سوچ کر دل ہزار سپنے بنا کرے گا یہ سانسیں تیرے بغیر چپ ہیں ترے بنا دم گھٹا ...

مزید پڑھیے

جب بھی برسی عذاب کی بارش

جب بھی برسی عذاب کی بارش راس آئی شراب کی بارش میں نے پوچھا کہ پیار ہے مجھ سے اس نے کر دی گلاب کی بارش میں نے تو اک سوال پوچھا تھا اس نے کر دی جواب کی بارش حسن والوں کے واسطے کر دے اے خدا تو حجاب کی بارش شاعری پر یقیں ہے برسے گی ایک دن تو خطاب کی بارش میں نے اک جام اور مانگا ...

مزید پڑھیے

جو عشق میں گزارہ لمحہ پسند آیا

جو عشق میں گزارہ لمحہ پسند آیا آنکھوں میں بس گیا جو چہرہ پسند آیا یوں تو سفر کیا ہے کتنے ہی راستوں پر لیکن ترے ہی گھر کا رستہ پسند آیا میری نگاہ میں ہے تیری تلاش باقی میری دیوانگی کو صحرا پسند آیا بے شک نبھا نہ پائے وعدہ کیا جو تم نے لیکن صنم تمہارا وعدہ پسند آیا اٹھتی ہے اس ...

مزید پڑھیے

خدا کی کون سی ہے راہ بہتر جانتا ہے

خدا کی کون سی ہے راہ بہتر جانتا ہے مزہ ہے نیکیوں میں کیا قلندر جانتا ہے بہت ہمدرد ہیں میرے مگر انجان ہیں سب مرے زخموں کی حالت کو رفوگر جانتا ہے کسی سے میں نہیں کہتا مگر میری غریبی مری دیواروں کا اکھڑا پلستر جانتا ہے کبھی مندر کبھی مسجد پہ ہے اس کا بسیرا دھرم انسانیت کا بس ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5190 سے 6203