جو معنیٔ مضموں ہے وہی عنواں ہے

جو معنی مضموں ہے وہی عنواں ہے
واجب ہی میں ایک صورت امکاں ہے
محشر ہو کہ قبر زندگی ہو کہ ہو موت
جو یاں ہے وہاں ہے جو وہاں ہے یاں ہے