قومی زبان

نہ میں ہی تنہا تھا نہ میری رہ گزر تنہا

نہ میں ہی تنہا تھا نہ میری رہ گزر تنہا شریک راہ رہے تم مگر سفر تنہا حصار رنگ سے باہر سبھی نکل آئے الجھ کے رہ گئی اک میری ہی نظر تنہا بہت قریب ہے کہ تم سے گفتگو بھی ہو دیار فکر میں آتے رہے اگر تنہا حروف ہی کی طرح ٹوٹتے بکھرتے رہے کتاب پڑھتے رہے ہم جو رات بھر تنہا عجیب طرز رہائش ...

مزید پڑھیے

فکر کو خواب خیالات کو فانی لکھنا

فکر کو خواب خیالات کو فانی لکھنا زندگی آنکھ چرائے تو کہانی لکھنا شاخ پہ پھول کھلے ہوں بھی تو کچھ فرق نہیں تم بہاروں کو بھی اب دور خزانی لکھنا یوں بھی ہو جائے گی تصنیف مکمل یارو کچھ روایات سے کچھ اپنی زبانی لکھنا چاند لکھنا تو نگاہوں میں ہو چہرہ اس کا چاندنی برسے تو موجوں کی ...

مزید پڑھیے

تلاش راہ میں راہی کہاں کہاں نہ گیا

تلاش راہ میں راہی کہاں کہاں نہ گیا طلب جہاں کی اسے تھی کبھی وہاں نہ گیا یہاں سے آگے کہیں پھر یہ کارواں نہ گیا کہ میرے گھر سے تو باہر کبھی دھواں نہ گیا الجھتی رہ گئیں موجوں سے کشتیاں اپنی ہوا تھی تیز مگر زور بادباں نہ گیا اسے اندھیروں کی پہچان کیا ہوئی لوگو چراغ جس کا ہواؤں کے ...

مزید پڑھیے

حروف عرض طلب کی صورت گزرتے لمحوں کا خواب لکھنا

حروف عرض طلب کی صورت گزرتے لمحوں کا خواب لکھنا ہماری آنکھوں کے سامنے ہی ہمارے دل کی کتاب لکھنا کسی کی نظروں کی نرم بارش سے جب بھی بھیگے بدن کی مٹی سلگتی سانسوں کے پیرہن پر حدیث حسن و شباب لکھنا ہمارے ہونٹوں کی تشنہ کامی تمہاری آنکھوں سے جب بھی لپکے کہیں یہ تتلی کہیں پہ غنچہ ...

مزید پڑھیے

کسی کو راج دلارے فریب دیتے رہے

کسی کو راج دلارے فریب دیتے رہے کسی کو جان سے پیارے فریب دیتے رہے یقین ملتا رہا تھرتھراتے ہونٹوں سے مگر نظر کے اشارے فریب دیتے رہے تمام رات میں چلتا رہا ہوں کانٹوں پر تمام رات ستارے فریب دیتے رہے کنول کھلا تھا محبت کا جس کے پانی پر وہ جھیل اس کے کنارے فریب دیتے رہے سراب بنتا ...

مزید پڑھیے

سمندر بھی اگرچہ کم بہت ہے

سمندر بھی اگرچہ کم بہت ہے مری تشنہ لبی میں دم بہت ہے بہت دن بعد خط آیا ہے ان کا مزاج دلبراں برہم بہت ہے غلط اخبار نے لکھا تھا نفرت یہاں تو پیار کا موسم بہت ہے اگر رونا ہے تو رونے کی خاطر حسین ابن علی کا غم بہت ہے تمہارے قہقہوں میں جان کتنی ہمارے آنسوؤں میں دم بہت ہے

مزید پڑھیے

جواہر لال

اسی سے تازہ ہوئی رسم نیکی و خوبی اسی کے دم سے وطن پر تھا رحمتوں کا نزول علم اٹھا کے چلا تھا وہ امن عالم کا زمانے بھر کے لئے اس نے رکھا ایک اصول بھری تھی ذات میں اس کی بڑی بڑی تاثیر قبول بات ہوئی اس کی خود ہوا مقبول مقام اس کا مشاہیر کی صف اول ہر ایک حرف پسندیدہ ہر سخن مقبول نہ گرد غم ...

مزید پڑھیے

ہندوستان میرا

دیسوں میں سب سے اچھا ہندوستان میرا روئے زمیں پہ جنت، جنت نشان میرا ہندوستان میرا، ہندوستان میرا وہ پیارا پیارا منظر، وہ موہنی فضائیں وہ اونچے اونچے پربت وہ دلفزا گپھائیں ہندوستان میرا، ہندوستان میرا تینوں طرف سمندر، چوتھی طرف ہمالہ ہے پاسبان اس کا، اس کا بنانے ...

مزید پڑھیے

گاندھی

شہیدوں کا سرتاج جنت مقام محبت کی معراج ذی احترام غلامان عالم کی پشت و پناہ اہنسا کے بندوں کی امید گاہ وہ غم بھی وطن کا تھا غم خوار بھی رضاکار بھی اور سالار بھی اہنسا کا پیرو مگر شیر مرد محبت میں یکتا صداقت میں فرد ہوا جس کے دم سے بہ صد احتشام سیاست سے اونچا صداقت کا نام وہ آدم کی ...

مزید پڑھیے

ٹیپو

اٹھا وہ خاک سرنگا پٹم سے مرد جری بدیسیوں کی حکومت تھی لرزہ بر اندام وہ اولین مجاہد کہ جس نے فرمایا رہے گا ہند نہ ہرگز فرنگیوں کا غلام پڑھائی اہل وطن کو نماز آزادی سکھائے جس نے ہمیں اس کے سب سجود و قیام بنائے طرز نوی جس نے کی تھی مستحکم بدل کے رکھ دیا جس نے قدامتوں کا نظام فلاح ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5024 سے 6203