قومی زبان

پھیلا نہ یوں خلوص کی چادر مرے لئے

پھیلا نہ یوں خلوص کی چادر مرے لئے کل تک تھا تیرے ہاتھ میں پتھر مرے لئے پلکوں پہ کچھ حسین سے موتی سجا گیا پھر سونی سونی شام کا منظر مرے لئے دیوار و در سے اس کے ٹپکتی ہے تشنگی اک دشت بے کراں ہے مرا گھر مرے لئے خوشبو جو پیار کی مجھے دیتا تھا اب وہی رکھتا ہے دست ناز میں خنجر مرے ...

مزید پڑھیے

کرب تنہائی

میں ہوں ویرانے میں ایک شجر تنہا مجھ پہ چھایا رہتا ہے ایک مہیب سناٹا جانے کب تک ان سناٹوں کا ساتھ رہے گا دل میں جاگے ہے بس یہی ارماں کاش چڑیا کوئی آئے مجھ پہ بیٹھے پھدکے گائے خوب چہچہائے جوڑ کے تنکے باہوں پر مری خوب منائے رین بسیرا جنم دے بھولے بھالے بچوں کو شاخوں سے پھل توڑے کھائے ...

مزید پڑھیے

جن سے اٹھتا نہیں کلی کا بوجھ

جن سے اٹھتا نہیں کلی کا بوجھ ان کے کندھوں پہ زندگی کا بوجھ وقت جب ہاتھ میں نہیں رہتا کس لئے ہاتھ پر گھڑی کا بوجھ بیاہ کے وقت کی کوئی فوٹو گہنوں کے بوجھ پر ہنسی کا بوجھ سر پہ یادوں کی ٹوکری رکھ لی کم نہ ہونے دیا کمی کا بوجھ منتیں کیوں کرے خدا سے اب آدمی بانٹے آدمی کا بوجھ ضبط کا ...

مزید پڑھیے

یہ کیسے سانحے اب پیش آنے لگ گئے ہیں

یہ کیسے سانحے اب پیش آنے لگ گئے ہیں تیرے آغوش میں ہم چھٹ پٹانے لگ گئے ہیں بہت ممکن ہے کوئی تیر ہم کو آ لگے گا ہم ایسے لوگ جو پنچھی اڑانے لگ گئے ہیں ہمارے بن بھلا تنہائی گھر میں کیا ہی کرتی اسے بھی ساتھ ہی آفس میں لانے لگ گئے ہیں بدن پر یاد کی بارش کے چھینٹے پڑ گئے تھے پرائی دھوپ ...

مزید پڑھیے

آم موقعوں پہ نہ آنکھوں میں ابھارے آنسو

آم موقعوں پہ نہ آنکھوں میں ابھارے آنسو ہجر جس سے بھی ہو پر تجھ پہ ہی وارے آنسو ضبط کا ہے جو ہنر میں نے دیا ہے تم کو میری آنکھوں سے نکلتے ہیں تمہارے آنسو کیوں نہ اب ہجر کو میں ابتدا وصل کہوں آنکھ سے میں نے قبا جیسے اتارے آنسو دوسرے عشق کی صورت نہیں دیکھی جاتی دھندھلے کر دیتے ہیں ...

مزید پڑھیے

دل پیار کے رشتوں سے مکر بھی نہیں جاتا

دل پیار کے رشتوں سے مکر بھی نہیں جاتا شاکی ہے مگر چھوڑ کے در بھی نہیں جاتا ہم کس سے کریں شعلگیٔ مہر کا شکوہ اے ابر گریزاں تو ٹھہر بھی نہیں جاتا اس شہر انا میں جو فسادات نہ چھڑتے تو پیار کا یہ شوق سفر بھی نہیں جاتا وہ فہم و فراست کا دیا ہاتھ میں لے کر اس دور شدد سے گزر بھی نہیں ...

مزید پڑھیے

ہوائے شوخ کی آخر فسوں کاری یہ کیسی ہے

ہوائے شوخ کی آخر فسوں کاری یہ کیسی ہے اذیت دے کے ٹل جاتی ہے دل داری یہ کیسی ہے برستے ہیں مسلسل اپنے سر آفات کے پتھر بتا اے دل بلاؤں کی خریداری یہ کیسی ہے اگی ہیں دھوپ کی فصلیں کہیں سایہ نہیں ملتا شجرکاری کا دعویٰ تھا شجرکاری یہ کیسی ہے کھڑی ہے اپنے دامن کو پسارے غیر کے آگے مرے ...

مزید پڑھیے

دشت میں یار کو پکارا جائے

دشت میں یار کو پکارا جائے قیس صاحب کا روپ دھارا جائے مجھ کو ڈر ہے کہ پنجرہ کھلنے پر یہ پرندہ کہیں نہ مارا جائے دل اسے یاد کر صدا مت دے کون آتا ہے جب پکارا جائے دل کی تصویر اب مکمل ہو ان کی جانب سے تیر مارا جائے لاش موجوں کو حکم دیتی ہے لے چلو جس طرف کنارا جائے دل تو ہے ہی نہیں ...

مزید پڑھیے

سوچتا ہوں کہ دل زار کا مطلب کیا ہے

سوچتا ہوں کہ دل زار کا مطلب کیا ہے ایک ہنستے ہوئے بیمار کا مطلب کیا ہے آپ کہتے ہیں کہ دیوار گرا دی جائے آپ کی نظروں میں دیوار کا مطلب کیا ہے آخری فیصلہ تم اپنے مطابق لو گے پھر مری حامی یا انکار کا مطلب کیا ہے سنگ دل لوگوں سے کیا اپنی طبیعت کہتے کسی دیوار سے گفتار کا مطلب کیا ...

مزید پڑھیے

اہل دنیا نیا نیا ہوں میں

اہل دنیا نیا نیا ہوں میں معذرت خواب دیکھتا ہوں میں ہے پرندوں سے خامشی درکار پیڑ سے بات کر رہا ہوں میں اس کی تصویر ہے گھڑی کے پاس ہر گھڑی وقت دیکھتا ہوں میں خود سے کرتا ہوں مشورہ لیکن بات اوروں کی مانتا ہوں میں اس قدر تیرگی کا قائل ہوں دھوپ کو دھوپ کہہ رہا ہوں میں واقعہ ہوں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 471 سے 6203