قومی زبان

برف کے موسم

میں قیدی تتلی ہوں تیری سب رنگ بہار کے ہیں تجھ سے جب برف کے موسم آئیں گے ہم یاد کے ساز بجائیں گے پھر خواب کے تیشے لائیں گے تعمیر محبت کرنے کو تسخیر محبت کرنے کو

مزید پڑھیے

آؤ امر ہو جائیں

ہر سال نو کو مل کے یہ رسم ہے بنائی لیکن ہے یاد رکھنا جو سال پچھلا گزرا جو حادثے ہوئے ہیں جو فاصلے ہوئے ہیں کچھ رابطے بڑھے ہیں کچھ سلسلے کٹے ہیں محفوظ پہلے کر لیں مضبوط پہلے کر لیں پھر خوش گوار لمحے خوشبو بھری وہ باتیں سب چاندنی کی راتیں یادوں کی کہکشائیں کندن سی آتمائیں سب چندرما ...

مزید پڑھیے

ملتی ہے مجھ کو لذت اس یاد کی چبھن سے

ملتی ہے مجھ کو لذت اس یاد کی چبھن سے غربت میں آئے جیسے اپنا کوئی وطن سے گزرا ہے شوخ کوئی لہرا کے صحن دل سے اک بھینی بھینی خوشبو جاتی نہیں بدن سے دنیا کی ٹھوکروں میں رکھا گیا ہے جس کو آتی ہے اس کی خوشبو پھولوں کے پیرہن سے کیاری میں خون ڈالا پودا لگایا جس نے وہ ہی نکل گیا ہے کاشانۂ ...

مزید پڑھیے

نہ کعبے میں نہ بت خانے میں دیکھا

نہ کعبے میں نہ بت خانے میں دیکھا سماں جو دل کے کاشانے میں دیکھا ہمیں وحدت سے کثرت ہیں یہ جانا جو جا کر آئنہ خانے میں دیکھا جو جلوہ دشت دل کے ذرے میں ہے نہ معمورے نہ ویرانے میں دیکھا کرے وہ گل اسے یا اس کو وہ خاک یہ کینہ شمع پروانے میں دیکھا

مزید پڑھیے

خواب میں بھی نہ یہ خیال ہوا

خواب میں بھی نہ یہ خیال ہوا کہ مرا یار سے وصال ہوا ضعف سے اب یہ اپنا حال ہوا کہ بیاں ضعف کا محال ہوا مے کشی کو حرام کہتا ہے خون زاہد ہمیں حلال ہوا ہوں میں پامال مثل تازہ نہال ہو کے پیدا میں کیا نہال ہوا پاؤں پکڑا تھا بہر عذر گناہ اس کو کچھ اور احتمال ہوا

مزید پڑھیے

تجھ سا نہیں جہان میں خوں ریز دوسرا

تجھ سا نہیں جہان میں خوں ریز دوسرا پیدا ہوا کہاں سے تو چنگیز دوسرا سینے میں میرے ہے جو دل داغ دار عشق یہ شمس دوسرا ہے یہ تبریز دوسرا غالب کو کیوں ظہوریٔ ثانی نہ جانیے دلی کو کیوں سمجھیے نہ ترشیز دوسرا تیرا لب اور میرا لب جام اور ہے ہے ایک پر شکر نمک آمیز دوسرا

مزید پڑھیے

تو خفا مجھ سے ہوا کیا باعث

تو خفا مجھ سے ہوا کیا باعث جرم کیا مجھ سے ہوا کیا باعث کس لیے دشمن جاں ہے تو گناہ کون سا مجھ سے ہوا کیا باعث کیوں دل آزار ہے تو کوئی قصور دل سے یا مجھ سے ہوا کیا باعث بس میں اس بت کے جو ڈالا ہے گناہ کیا خدا مجھ سے ہوا کیا باعث کیا جہت کیا ہے سبب کیا موجب تو جدا مجھ سے ہوا کیا ...

مزید پڑھیے

نہ گیا مر کے بھی نظروں میں سمانا اپنا

نہ گیا مر کے بھی نظروں میں سمانا اپنا گور نے مردم دیدہ مجھے جانا اپنا ایسے سوئیں گے شب ہجر کے جاگے اک روز ہوگا محشر میں بھی دشوار جگانا اپنا مل کے دل اس سے ملا ہم سے نہ پھر وائے نصیب نکلا بیگانہ وہ ہم نے جسے جانا اپنا دن کہیں رات کہیں صبح کہیں شام کہیں ہو تو بتلائیں کہیں ٹھور ...

مزید پڑھیے

اس طرح پی کے وہ شراب چلے

اس طرح پی کے وہ شراب چلے جوش میں اپنے جیسے آب چلے یوں وہ پردے میں پھرتے چلتے ہیں جیسے بدلی میں آفتاب چلے اس کے کوچے میں ہونے کو کافر آج جاتے ہیں شیخ و شباب چلے اس طرح صبر دل میں آتا ہے چور جوں پاؤں داب داب چلے

مزید پڑھیے

گر دوست بھی سو جفا کرے گا

گر دوست بھی سو جفا کرے گا دشمن بیچارہ کیا کرے گا جب بند قبا وہ وا کرے گا گل چاک اپنی قبا کرے گا کر کے کوئی چاہ کیا کرے گا فریاد و فغاں کیا کرے گا داغ اپنا چراغ خانۂ دل تا صبح ابد جلا کرے گا جز بے کسی اپنا اور ہے کون جو دعویٰ خوں بہا کرے گا سرگشتگی کی نہ راہ ہو طے جب تک کہ نہ سر کو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4708 سے 6203