قومی زبان

اک ہوا ایسی چلی بگلے بھی کالے ہو گئے

اک ہوا ایسی چلی بگلے بھی کالے ہو گئے چاند کو سردی لگی سورج کو چھالے ہو گئے مذہبی آتش نے بچپن کی جلا دی دوستی ہم بھی کعبہ بن گئے تم بھی شوالے ہو گئے حوصلہ چھونے کا تھا بچپن میں تجھ کو آسماں برسوں تیری سمت اک پتھر اچھالے ہو گئے ہجر کی دولت نے مالا مال مجھ کو کر دیا بال چاندی کے ...

مزید پڑھیے

سراب صحرا میں پانی تلاش کرتا ہے

سراب صحرا میں پانی تلاش کرتا ہے وہ دلدلوں میں روانی تلاش کرتا ہے ہر ایک ذرے سے پہچان رب کی ہوتی ہے وہ پھر بھی اس کی نشانی تلاش کرتا ہے اسے یقین ہے اپنے خدا کی رحمت پر جو تپتے صحرا میں پانی تلاش کرتا ہے کتاب دل کو سمجھنا محال ہے اس کا وہ چہرا چہرا معانی تلاش کرتا ہے نئے غموں کے ...

مزید پڑھیے

جواب چیخ اٹھے ہیں سوال چیخ اٹھے

جواب چیخ اٹھے ہیں سوال چیخ اٹھے کہیں پہ لفظ کہیں پر خیال چیخ اٹھے دکھا یہ خواب کہ کل رات مر گیا ہوں میں گناہ جتنے تھے سب حسب حال چیخ اٹھے کہیں امام کہیں مقتدی ملے جاہل اذانیں سن کے ہماری بلال چیخ اٹھے پھسل گئی مری مٹھی سے زندگی کی ریت گھڑی سے ہارے جو لمحے تو سال چیخ اٹھے بنا کے ...

مزید پڑھیے

نہ پوچھ ہم سے ہماری اڑان چھوڑ نہ یار

نہ پوچھ ہم سے ہماری اڑان چھوڑ نہ یار بڑی طویل ہے یہ داستان چھوڑ نہ یار نکل پڑے جو سفر میں تو سوچنا کیسا کہاں ہے دھوپ کہاں سائبان چھوڑ نہ یار دبی ہے آگ جو دل میں اسے کریدو مت یہیں کہیں تھا ہمارا مکان چھوڑ نہ یار یہ سوچ ہم کو پہنچنا ہے اپنی منزل تک نہ گن کسی کے قدم کے نشان چھوڑ نہ ...

مزید پڑھیے

تو کاش ملے مجھ کو اکیلی تو بتاؤں

تو کاش ملے مجھ کو اکیلی تو بتاؤں سلجھے مری قسمت کی پہیلی تو بتاؤں آنے سے ترے پہلے خبر دے دی ہوا نے آنکھوں پہ مرے رکھ تو ہتھیلی تو بتاؤں مہکے ہیں ترے جسم کی خوشبو سے فضائیں ناراض نہ ہوں چمپا چنبیلی تو بتاؤں کیوں تیرے مقدر میں نہیں میری محبت دکھلائے تو بے رنگ ہتھیلی تو ...

مزید پڑھیے

خستہ شکستہ جسم میں دھڑکن لئے ہوئے

خستہ شکستہ جسم میں دھڑکن لئے ہوئے پھرتا ہوں اپنی روح کی کترن لئے ہوئے امید ہارے رات میں مزدور سو گئے جاگے ضرورتوں کی وہ الجھن لئے ہوئے گلشن تلک میں زہر تعصب کا گھل گیا کل پھول بھی ملا تھا مجھے گن لئے ہوئے اترا جو میرے دل سے نظر سے اتر گیا ملتا ہے مجھ سے اب بھی وہ اترن لئے ...

مزید پڑھیے

غزل تم کو سنانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

غزل تم کو سنانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں میں یوں ہی مسکرانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں میں کافر ہوں خدا کے در کبھی سجدہ نہیں کرتا مگر میں سر جھکانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں کوئی بھی کھیل ہو میں احتیاط اتنی برتتا ہوں میں پہلے ہار جانے کے بہانے ڈھونڈھ لیتا ہوں نہیں دکھتا ہے مجھ کو ...

مزید پڑھیے

کہیں چندن مہکتا ہے کہیں کیسر مہکتا ہے

کہیں چندن مہکتا ہے کہیں کیسر مہکتا ہے یہ خوشبو ہے بزرگوں کی جو میرا گھر مہکتا ہے وہ اپنی جھریوں والی ہتھیلی میں دعا بھر کر جو چھو دیتے ہیں میرا سر تو میرا سر مہکتا ہے اگربتی کے جیسا ہو گیا ہے دل ہمارا اب وہ اپنے دیوتا کے سامنے جل کر مہکتا ہے تمہارے شہر میں اب تو بہاریں بھی ہوئی ...

مزید پڑھیے

یہ مکرر اور یہ ارشاد زندہ باد

یہ مکرر اور یہ ارشاد زندہ باد شعر کو سمجھے بنا دی داد زندہ باد قیس رانجھا رومیو فرہاد زندہ باد عشق میں جو بھی ہوا برباد زندہ باد دل کو میرے کر رہی آباد زندہ باد تو ہے زندہ باد تیری یاد زندہ باد ایک تنکے نے بچا لی ڈوبتے کی جان ہے بہت چھوٹی تو کیا امداد زندہ باد ہے قفس اس جسم کا ...

مزید پڑھیے

ارادے نیک ہیں نیت کھری ہے

ارادے نیک ہیں نیت کھری ہے تمہاری جیب پھر کیسے بھری ہے تمہیں پڑ جائے گی اس کی بھی عادت ابھی اک بار ہی غیرت بھری ہے ادا لیلیٰ کی ٹونا ٹوٹکا ہے محبت قیس کی جادوگری ہے وہ کہتے ہیں کہ کوزہ گر بڑا ہے میں کہتا ہوں بڑی کوزہ گری ہے شکن چہرے کی کر دیتی ہے غائب تری مسکان جیسے استری ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4528 سے 6203