قومی زبان

کون کہتا ہے کہ تیری جستجو کرتے رہے

کون کہتا ہے کہ تیری جستجو کرتے رہے سادہ دل عشاق شرح آرزو کرتے رہے غم کی بستی میں کروڑوں چاک دامان الم زیست کے ہر دور میں فکر رفو کرتے رہے جس نے بخشا ہی نہیں کچھ سوزش غم کے سوا زندگی بھر ہم اسی کی آرزو کرتے رہے یہ تھی نا سمجھی ہماری چھوڑ کر اپنا دیار تیرے کوچے میں تلاش رنگ و بو ...

مزید پڑھیے

وقت کے ہاتھوں مجھے مجبور ہونا تھا ہوا

وقت کے ہاتھوں مجھے مجبور ہونا تھا ہوا رشتۂ مہر و وفا کافور ہونا تھا ہوا تلملا کر رو پڑی ہے کوشش چارہ گری میرے دل کے زخم کو ناسور ہونا تھا ہوا تم رہے قیدی مکاں کے یا تھے خواب ناز میں مجھ کو دن بھر کی تھکن سے چور ہونا تھا ہوا کھو گئے راہوں میں کتنے ہی یہاں اہل خرد دار پر چڑھ کر جسے ...

مزید پڑھیے

احساس جرم

وہ پہلا شخص جس نے سوچ کے ٹھہرے ہوئے پانی میں پہلی کنکری پھینکی وہ پہلا فلسفی جس نے دریچے ذہن کے کھولے وہ شاعر جس نے پہلے شعر کی تخلیق کی ہوگی وہ سب کے سب اگر اس دور میں پھر جنم لے لیں تو ان کو ارتکاب جرم کا احساس پھر سے مار ڈالے گا

مزید پڑھیے

شاعر

اس نظم میں ترمیم کی کوئی گنجائش نہ تھی اس نظم کی تخلیق پر وہ بہت خوش تھا پھر بھی اشاعت کے لئے روانہ کرنے سے قبل اس نے نظم کے آخری مصرعے بدل ڈالے

مزید پڑھیے

آئینے کے سامنے

جانے کب سے آئینے کے سامنے بیٹھا ہوا محو حیرت ہوں کہ میرے چہرے پر اجنبیت کی یہ کیسی دھول آ کر جم گئی ہے

مزید پڑھیے

لہو میں اترتا ہوا موسم

ہواؤں کی برفاب سی انگلیاں کہہ رہی ہیں کہیں پاس ہی موسلا دھار بارش ہوئی ہے پہاڑوں کی دامن میں شاید گئی رات کو برف گرتی رہی ہے لہو میں اترتا ہوا دوسرا ایک لمحہ کہیں کچھ نہیں کچھ بھی بدلا نہیں ہے نہ موسم نہ گرمی ہوا کی فقط میرے احساس کی یخ بستگی چپکے چپکے میرے خون کو منجمد کر رہی ...

مزید پڑھیے

تردید

لفظ و معنی ہمیشہ سے میرے لئے اجنبی ہی رہے گفتگو میرے سر ایک الزام ہے میں چیخا ہوں رویا ہوں سرگوشیاں کی ہیں لیکن کسی سے کوئی گفتگو آج تک میں نے کی ہی نہیں

مزید پڑھیے

میں

کینوس پر مجھ کو چپکانے کے بعد میرا خاکہ جب ادھورا سا لگا اک نئی ریکھا میرے بائیں طرف کھینچی گئی میں مکمل ہو گیا اور پھر کینوس پر چھا گیا

مزید پڑھیے

انتظار کے بعد

انگلیوں میں دبی ہوئی سگریٹ کا ایک اور کش لینے سے پہلے میں نے بالکنی میں جھانکا وہ اب بھی نہیں آیا تھا کمرے میں چند ساعت کے لئے بے حس و حرکت کھڑا رہنا عجیب سا لگا اور تب میں نے سلگتی ہوئی سگریٹ کو جس کے ابھی کئی اور کش لئے جا سکتے تھے چھوٹی سی گول میز پر بری طرح سے مسل ڈالا دایاں ...

مزید پڑھیے

کاش بادل کی طرح پیار کا سایا ہوتا

کاش بادل کی طرح پیار کا سایا ہوتا پھر میں دن رات ترے شہر پہ چھایا ہوتا راہ میں آگ کے دریا سے گزرنا تھا اگر تو نے خوابوں کا جزیرہ نہ دکھایا ہوتا مجھ سی تخلیق کا الزام نہ آتا تجھ پر میں اگر نقش غلط تھا نہ بنایا ہوتا خواب ٹوٹے تھے اگر تیرے بھی میری ہی طرح بوجھ کچھ تیری بھی پلکوں نے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2492 سے 6203