احساس جرم

وہ پہلا شخص
جس نے
سوچ کے ٹھہرے ہوئے پانی میں
پہلی کنکری پھینکی


وہ پہلا فلسفی
جس نے
دریچے ذہن کے کھولے


وہ شاعر
جس نے پہلے شعر کی تخلیق
کی ہوگی
وہ سب کے سب اگر
اس دور میں
پھر جنم لے لیں
تو ان کو ارتکاب جرم کا احساس
پھر سے مار ڈالے گا