کون کہتا ہے کہ تیری جستجو کرتے رہے
کون کہتا ہے کہ تیری جستجو کرتے رہے
سادہ دل عشاق شرح آرزو کرتے رہے
غم کی بستی میں کروڑوں چاک دامان الم
زیست کے ہر دور میں فکر رفو کرتے رہے
جس نے بخشا ہی نہیں کچھ سوزش غم کے سوا
زندگی بھر ہم اسی کی آرزو کرتے رہے
یہ تھی نا سمجھی ہماری چھوڑ کر اپنا دیار
تیرے کوچے میں تلاش رنگ و بو کرتے رہے
اے دل خانہ خراب اس پیکر گل کی تلاش
در بہ در صحرا بہ صحرا کو بہ کو کرتے رہے