قومی زبان

زخم الفت عیاں نہیں ہوتا

زخم الفت عیاں نہیں ہوتا آنکھ سے خوں رواں نہیں ہوتا حسن کو صرف وہم ہے ورنہ عشق تو بد گماں نہیں ہوتا کوئی منزل بھلا قدم چومے عزم جب تک جواں نہیں ہوتا دیکھیے تو نقاب الٹ کے ذرا چاند کب تک عیاں نہیں ہوتا دیکھ کر غمزدہ سے کچھ چہرے درد دل کیوں عیاں نہیں ہوتا کوہ و صحرا ہو دشت ایمن ...

مزید پڑھیے

وہ خواب تھا جو تعبیر کر دیا ہے مجھے

وہ خواب تھا جو تعبیر کر دیا ہے مجھے اندھیرے رستوں میں تنویر کر دیا ہے مجھے میں لخت لخت تھی جب تک نہ وہ ملا تھا مجھے وہ شخص جس نے کہ تعمیر کر دیا ہے مجھے مرے وجود کا ہر سانس اس کے نام ہوا وہ رانجھا من کا مرے ہیر کر دیا ہے مجھے مرے سوا نہ کسی کو ملا یہ فیض نظر عجب کہ مالک تقدیر کر ...

مزید پڑھیے

درد سہنے کی بات کرتا ہے

درد سہنے کی بات کرتا ہے وہ مجھے آشنائے ذات کرتا ہے بوسہ دیتا ہے میرے ہاتھوں کو موت کو یوں حیات کرتا ہے سامنے بیٹھ کر جو بولتا ہے صرف اپنی ہی بات کرتا ہے پوچھتی ہوں میں اپنے آپ سے یہ کیسے دن کو وہ رات کرتا ہے اس کی مٹھی میں بند سانس میری وسعت کائنات کرتا ہے کاسۂ چشم اس کا بھرتا ...

مزید پڑھیے

ہمارے عزم کے باعث تمہارا عشق کامل ہے

ہمارے عزم کے باعث تمہارا عشق کامل ہے وگرنہ دل تو سینے میں فقط پتھر کی اک سل ہے عجب سی بات کہہ دی ہے تمہیں شاید گراں گزرے تری دھڑکن سے سرگوشی مری سانسوں کی منزل ہے سبب گلشن میں نہ جانے کا میں اب منکشف کر دوں مرے شعروں میں تیری گفتگو کی خوشبو شامل ہے میں اپنی بند آنکھوں سے بھی تم ...

مزید پڑھیے

ٹکڑوں سے اپنے دل کے جدا ہو گئی ہے ماں

ٹکڑوں سے اپنے دل کے جدا ہو گئی ہے ماں یوں لگ رہا ہے جیسے بہت رو گئی ہے ماں صورت کو تیری دیکھنا ممکن نہیں رہا یہ بیج کیا جدائی کا تو بو گئی ہے ماں اہل ادب بے حس ہیں خدایا دہائی ہے ان کے گنہ کا بوجھ مگر ڈھو گئی ہے ماں بچے یہ پوچھتے ہیں خلاؤں میں گھور کر کل تک یہاں تھی آج کہاں کھو گئی ...

مزید پڑھیے

ٹیس اک اٹھے بدن میں جوار پلنا چاہیے

ٹیس اک اٹھے بدن میں جوار پلنا چاہیے آپ کے سینے میں اک سنگرام چلنا چاہیے ہم بنائیں گے دوبارہ سونے کی چڑیا اسے اس نئی امید کا سورج نکلنا چاہیے اے سیاست ہو مبارک تو نے یہ بتلا دیا بھائی کو بھائی سے کیسے دور چلنا چاہیے کیا کہا تم نے تمہیں یہ رنگ بھایا ہی نہیں تم مصور ہو تمہیں ہر ...

مزید پڑھیے

کیا تم نے بھی ہے کل رتجگا کیا

کیا تم نے بھی ہے کل رتجگا کیا تمہیں بھی عشق ہم سے ہو گیا کیا مرا تو مدعا تو مسئلہ تھی بچھاتا گر تجھے تو اوڑھتا کیا یہاں جس کو بھی دیکھو زعم میں ہے ہمارے شہر کو آخر ہوا کیا مرے اطراف میں تیری صدا تھی تجھے دیر و حرم میں ڈھونڈھتا کیا ہے تیرے ذہن میں ترک تعلق تجھے پھر ہم سا کوئی مل ...

مزید پڑھیے

بن کے اک مصرعۂ نمناک نظر تک پہنچا

بن کے اک مصرعۂ نمناک نظر تک پہنچا موجزن عشق مرا عرش و قمر تک پہنچا کس طرح بھولوں بتا خوف سے جرجر آنکھیں دیکھتے دیکھتے پانی مرے سر تک پہنچا اشتہاروں میں ہی گم ہو گئی کل آوازیں سب نے بس دیکھا سنا کون خبر تک پہنچا حکمرانوں کو فقط ووٹ سے مطلب ورنہ کس نے مفلس کی سنی کون ادھر تک ...

مزید پڑھیے

یہ کعبہ یہ کاشی حرم دیکھتے ہیں (ردیف .. ے)

یہ کعبہ یہ کاشی حرم دیکھتے ہیں کہ اپنا خدا تجھ میں ہم دیکھتے ہیں زمانے کے سب خوب صورت نظارے تمہاری ہی آنکھوں سے ہم دیکھتے ہیں نہیں کچھ بھروسہ ہمیں اگلے پل کا نظر بھر کے تم کو صنم دیکھتے ہیں تری انتظاری سے اکتا گیا دل تری راہ مدت سے ہم دیکھتے ہیں یہی نسل نو کا طریقہ ہے ...

مزید پڑھیے

رہبری کے لئے رہنما چھوڑ دو

رہبری کے لئے رہنما چھوڑ دو جا رہے ہو تو اپنا پتہ چھوڑ دو حوصلوں سے کرو پار دریا کو تم کشتیاں چھوڑ دو ناخدا چھوڑ دو تاکہ احساس ذہنوں میں زندہ رہے شاخ پر ایک پتہ ہرا چھوڑ دو یاد اس کی نہ راہوں سے بھٹکے کہیں جگنوؤں کو چمکتا ہوا چھوڑ دو

مزید پڑھیے
صفحہ 2200 سے 6203