دل بد گماں کے توہمات عجیب ہیں
دل بد گماں کے توہمات عجیب ہیں مرے نام کے یہ حروف سات عجیب ہیں نہ تخیلات گرفت حرف میں آ سکے یہ نزول شعر کی مشکلات عجیب ہیں تو تلاش کر کوئی اور علاج دل حزیں کہ دوائے عشق کے مضمرات عجیب ہیں ترے فکر کے بھی ہیں زاویے سبھی منفرد تری گفتگو کی سبھی جہات عجیب ہیں اک انوکھے درد کے پڑ رہے ...