قومی زبان

یہی تیری رحمت صلہ دے رہی ہے

یہی تیری رحمت صلہ دے رہی ہے مری بے بسی بھی مزا دے رہی ہے تو پورب تو پوربا تو پچھم تو پچھوا ہوا بھی تیرا ہی پتہ دے رہی ہے میں دن رات تجھ کو کروں یاد کتنا محبت تری اب سزا دے رہی ہے تیرے قاعدے میں قدم کیا پڑے بس مجھے زندگی خود نشاں دے رہی ہے نہ نزدیک آنکھوں کے کیجیے شمع کو نہیں تو ...

مزید پڑھیے

گلابی ہونٹھ یہ قشقہ تمہارا

گلابی ہونٹھ یہ قشقہ تمہارا مجھے بھانے لگا چہرہ تمہارا لبوں کو پڑ گئی عادت لبوں کی بہت مہنگا پڑا بوسہ تمہارا مکان جسم یوں تو ڈھ گیا پر قیامت ڈھا رہا ملبہ تمہارا میں جب بھی سوچتا ہوں خودکشی کی بچاتا ہے مجھے چہرہ تمہارا ہمیں بچھڑے ہوئے عرصہ ہوا پر ابھی تک دل میں ہے نشہ تمہارا

مزید پڑھیے

ترے خیال میں جب ذہن مبتلا نہیں تھا

ترے خیال میں جب ذہن مبتلا نہیں تھا میں سوچتا تھا مگر ایسا سوچتا نہیں تھا سدا لگاتے رہے تجھ کو ڈوبنے والے کوئی بھی تیرے سوا ان کے پاس تھا نہیں تھا ذرا تو سوچ کہ ان بام و در پے کیا گزری سیاہ رات تھی گھر میں کوئی دیا نہیں تھا میں اپنے آپ سے باہر نکل کے کیا کرتا کوئی بھی شہر میں میرے ...

مزید پڑھیے

ندی سے کوئی بھی پیاسا نہ جائے

ندی سے کوئی بھی پیاسا نہ جائے کناروں سے اگر الجھا نہ جائے یہ مانا بن چکا ہے پل ندی پر مگر ملاح سے الجھا نہ جائے سمندر کی بس اتنی آرزو ہے ندی کا راستہ روکا نہ جائے چرا کر لے گیا ہے کوئی مجھ کو مرے اندر مجھے ڈھونڈھا نہ جائے کچھ اتنے غور سے دیکھو نہ اس کو کہ پھر خود کی طرف دیکھا نہ ...

مزید پڑھیے

چاند ندی میں ابھرا ہوگا

چاند ندی میں ابھرا ہوگا اور سمندر جلتا ہوگا ہنستے ہنستے یاد آیا ہے کوئی کہیں پر روتا ہوگا پیاسے مت لوٹو ساحل سے نام ندی کا رسوا ہوگا برسوں بعد کھلی ہے کھڑکی کون گلی میں آیا ہوگا جب ہم تم پاس آ جائیں گے اپنے بیچ زمانہ ہوگا سائے سے باتیں کرنے والا سوچو کتنا تنہا ہوگا اس کشتی ...

مزید پڑھیے

اس شہر نگاراں کی کچھ بات نرالی ہے

اس شہر نگاراں کی کچھ بات نرالی ہے ہر ہاتھ میں دولت ہے ہر آنکھ سوالی ہے شاید غم دوراں کا مارا کوئی آ جائے اس واسطے ساغر میں تھوڑی سی بچہ لی ہے ہم لوگوں سے یہ دنیا بدلی نہ گئی لیکن ہم نے نئی دنیا کی بنیاد تو ڈالی ہے اس آنکھ سے تم خود کو کس طرح چھپاؤ گے جو آنکھ پس پردہ بھی دیکھنے ...

مزید پڑھیے

نہ دل دماغ کا اس میں قصور ہوتا ہے

نہ دل دماغ کا اس میں قصور ہوتا ہے کسی سے ایک نظر کا فطور ہوتا ہے روایتیں بھی عجب ہیں بڑی محبت کی جو دل کے پاس ہو آنکھوں سے دور ہوتا ہے کوئی بھی شکل یوں ہوتی نہیں ہے نورانی تپے جو آگ میں اس پر بھی نور ہوتا ہے کچھ ایک چیز کہیں آ تو جائے ہیں لیکن رکے وہی ہیں جہاں پر شعور ہوتا ہے یہ ...

مزید پڑھیے

یہ مرض عشق کا بنا کیوں ہے

یہ مرض عشق کا بنا کیوں ہے درد ہی درد کی دوا کیوں ہے اس کا ملنا اگر ہے نا ممکن اس سے ہی عشق پھر ہوا کیوں ہے پل دو پل ہی اسے نہارا تھا عمر بھر کی مری سزا کیوں ہے نظریں سب پر اگر رکھے ہے خدا سب کی نظروں سے وہ چھپا کیوں ہے میرے پاس آگ ہی نہیں ہے جب میرے ہاتھوں میں اک دیا کیوں ہے وقت ...

مزید پڑھیے

یہ نتیجے تھے دل لگانے کے

یہ نتیجے تھے دل لگانے کے اشک بہتے رہے دیوانے کے کون سے درد تم کو دکھلاؤں کچھ تمہارے ہیں کچھ زمانے کے لے نشانہ وہ جو تو کیا ہوگا ہم ہیں گھائل بنا نشانے کے مسکرانا نظر جھکا لینا سب طریقے ہمیں ستانے کے بس تجھے دیکھ رو پڑے تھے ہم یوں فسانے بنے فسانے کے

مزید پڑھیے

بے سبب بھی رقیب ہوتے ہیں

بے سبب بھی رقیب ہوتے ہیں لوگ کتنے عجیب ہوتے ہیں تو جنہیں خود بھی یاد کرتا ہے ایسے بھی خوش نصیب ہوتے ہیں ان کے جتنا قریب جاتا ہوں وہ بھی اتنے قریب ہوتے ہیں جو تجھے یاد کرتے رہتے ہیں وہ مرے بھی حبیب ہوتے ہیں کچھ تجھے بھی سمجھ نہیں پاتے ایسے بھی بد نصیب ہوتے ہیں سب ایسی نہیں ملا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1768 سے 6203