قومی زبان

سینے کا داغ داغ فروزاں کئے ہوئے

سینے کا داغ داغ فروزاں کئے ہوئے بیٹھے ہیں بزم دوست چراغاں کئے ہوئے او جانے والے دل کو بیاباں کئے ہوئے آنا پڑے گا چاک گریباں کئے ہوئے یا رب جنون ترک محبت کی خیر ہو وہ آ رہے ہیں عزم دل و جاں کئے ہوئے بیٹھے ہیں بزم دوست میں آشفتگان غم اشک چکیدہ زینت مژگاں کئے ہوئے سرگرم التفات ...

مزید پڑھیے

کہاں کے جام و سبو کیا طلوع مے خانہ

کہاں کے جام و سبو کیا طلوع مے خانہ تری نگاہ نہ کرتی جو کار رندانہ حریم حسن نہ کعبہ نہ صحن بت خانہ دل شکستۂ عاشق ہے خلد جانانہ یہ تیری یاد کا اعجاز تھا کہ فیض جنوں ہر اک مقام سے گزرا ہوں بے نیازانہ بط شراب تھی خاموش دل زدہ مے کش یہ کون آیا کہ لو دے اٹھا ہے مے خانہ قلندری مرا ...

مزید پڑھیے

یہ کس کی آرزو دل شوریدہ سر میں ہے

یہ کس کی آرزو دل شوریدہ سر میں ہے دنیا خیال میں ہے نہ عقبیٰ نظر میں ہے دل کو ہے ان کے وعدۂ فردا پہ اعتبار اب تک فریب گردش شام و سحر میں ہے کیا کیجئے شکایت حرماں کہ ہم نفس اک موج انفعال کسی کی نظر میں ہے رکتے نہیں ہیں پائے جہت آشنا کہیں منزل بھی ایک سنگ نشاں رہ گزر میں ہے عنواں ...

مزید پڑھیے

رہے گی یاد یہ فصل بہار ہم نفسو

رہے گی یاد یہ فصل بہار ہم نفسو کیا ہے رقص سر نوک خار ہم نفسو یہ مصلحت کا تقاضا کہ سر جھکا کے چلیں پکارتا ہے جنوں سوئے دار ہم نفسو بڑھے چلو کہ ابھی دور ہے مقام جنوں کہاں رکے ہو سر رہ گزار ہم نفسو یہ کس نے آگ لگائی ہے آج پانی میں قبائے زہد بھی ہے تار تار ہم نفسو

مزید پڑھیے

چاندنی رات سوگوار نہیں

چاندنی رات سوگوار نہیں جیسے اب ان کا انتظار نہیں اپنی ہی آرزو میں مرتا ہوں اب کسی کا بھی انتظار نہیں اب جنوں ہے مرا تمام ہی ہوش اب گریبان تار تار نہیں دل کی بے کیفیوں کو کیا کیجے فصل گل ہے مگر بہار نہیں عشق وہ نشہ ہے کہ جس میں رازؔ کیف و مستی تو ہے خمار نہیں

مزید پڑھیے

دلیپ کمار

ارے ہیرو! اداکاری نہ کر چل اٹھ کہ لاکھوں دل تری آنکھوں سے دھڑکن لینے آئے ہیں چلو مانا تری آنکھیں کچھ ایسی تھیں کہ اس بے کار سیارے پہ ان کا دیر تک رہنا نہ بنتا تھا مگر پیارے! تری آنکھوں کی رخصت روشنی کی ہار ہی تو ہے تو کیوں خاموش ہے کچھ کہہ کہ تیری بے کراں آواز میں تو لاکھوں صدیوں کی ...

مزید پڑھیے

عورت مارچ: تصویر کا دوسرا رخ

سنو، بنت حوا! میں آدم کا بیٹا ہوں آؤ تسلی سے نمٹائیں جھگڑا یہ حوا کی عزت کا حوا بنا کر دکھایا گیا ہے مجھے تم سے ناحق لڑایا گیا ہے میں آدم کا بیٹا ہوں اور جانتا ہوں کہ مرد اور عورت ہی فطرت کی گاڑی کے پہیے ہیں دو اور دونوں ہی لازم ہیں دونوں ضروری نہ ہو ایک بھی تو کہانی ادھوری مجھے یہ ...

مزید پڑھیے

جاگتی آنکھوں کا خواب

تمہاری یاد کی خوشبو لگائی تھی میں نے تمام رات مرے جسم و جاں مہکتے رہے سرور ہجر کے موسم میں بھی نہ ماند پڑا حواس ضبط کے عالم میں بھی بہکتے رہے دیار خواب میں کچھ طائران‌ خوش آواز تمہارے آنے کی امید میں چہکتے رہے نواح دل میں کئی روشنی بھرے سائے وفور شوق سے گاتے رہے لہکتے ...

مزید پڑھیے

اس سمندر پہ اک الزام ہی دھر جانا ہے

اس سمندر پہ اک الزام ہی دھر جانا ہے پاس ساحل کے مجھے پیاس سے مر جانا ہے کیوں دکھاتے ہو شکستہ سے پرانے رستے مجھ کو تو اک نئے سپنوں کے نگر جانا ہے آخری موڑ پہ پہنچی ہے کہانی لیکن ڈھل گئی رات چلو لوٹ کے گھر جانا ہے بیچ میں لفظ تھے ترسیل کی ناکامی تھی میں نے اس کو مجھے اس نے بھی دگر ...

مزید پڑھیے

حسن جو لب کشا ہوا غنچے چٹک چٹک گئے

حسن جو لب کشا ہوا غنچے چٹک چٹک گئے ہم تو حریم ناز میں آج بہک بہک گئے گرمیٔ چشم مست سے شیشے درک درک گئے جام چھلک چھلک گئے رند بہک بہک گئے حسن کی بارگاہ میں کہہ نہ سکے حدیث غم آنکھ اٹھی نہ لب ہلے ہم ہی جھجک جھجک گئے اس سے بچھڑ کے عمر بھر پھرتے رہے ہیں در بدر منزلیں سر ہوئیں مگر راہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1563 سے 6203