سکوت بڑھنے لگا ہے صدا ضروری ہے
سکوت بڑھنے لگا ہے صدا ضروری ہے کہ جیسے حبس میں تازہ ہوا ضروری ہے پھر اس کے بعد ہر اک فیصلہ سر آنکھوں پر مگر گواہ کا سچ بولنا ضروری ہے بہت قریب سے کچھ بھی نہ دیکھ پاؤ گے کہ دیکھنے کے لیے فاصلہ ضروری ہے تم اپنے بارے میں مجھ سے بھی پوچھ سکتے ہو یہ تم سے کس نے کہا آئنہ ضروری ہے گریز ...