دشت تاریک تھا اور خواب تھا کالا میرا
دشت تاریک تھا اور خواب تھا کالا میرا روشنی دیتا رہا کان کا بالا میرا کاٹنا تھا مجھے کوہ شب غربت لیکن ٹوٹ کر گرتا رہا راہ میں بھالا میرا تجھ کو معلوم نہ تھی چاک گریبانی مری تو نے اس دشت میں کیوں نام نکالا میرا آتشیں رکھتی ہے یاں گرمئ رفتار مجھے ہوں مہ خاک نشیں گرد ہے ہالا ...