ان کا منشا ہے نہ پھیلے خس و خاشاک میں آگ
ان کا منشا ہے نہ پھیلے خس و خاشاک میں آگ آتش دل نہ لگا دیدۂ نمناک میں آگ برق غم بن کے جو احساس نظر پھونک گئی اس قدر تھی ترے اک جملۂ بے باک میں آگ شعلۂ مے کی نوازش ہے تو لگ جائے گی ساز ہستی کے ہر اک نغمۂ ناپاک میں آگ ان کے آنگن میں بھی انگارے برس جائیں گے آہ سوزاں نہ لگا دامن افلاک ...