شاعری

ردائے راحت کون و مکان اوڑھ کے دیکھ

ردائے راحت کون و مکان اوڑھ کے دیکھ زمین اوڑھ کے دیکھ آسمان اوڑھ کے دیکھ طلسم ٹوٹ چکا جب چراغ ظلمت کا کبھی صباحت نام و نشان اوڑھ کے دیکھ پڑا رہے گا کہاں تک تو اپنے ترکش میں خدنگ جستہ اگر ہے کمان اوڑھ کے دیکھ قریب آ ہی گیا ہے اگر وہ ابر کرم سفر میں آج یہی سائبان اوڑھ کے ...

مزید پڑھیے

زمیں کا رنگ وہی آسماں کا رنگ وہی

زمیں کا رنگ وہی آسماں کا رنگ وہی وہی صباحت گل ہے بنائے سنگ وہی جو خواب بن نہیں پایا تھا میری آنکھوں کا ٹھہر گیا ہے مرے آئنے پہ زنگ وہی بدن میں آگ لگاتے ہوئے دعا کے ہاتھ لہو میں پھول کھلاتی ہوئی امنگ وہی بدلنے والا ہی خود کو بدل نہیں پایا وہی بہانے ہیں اس کے ہیں عذر لنگ وہی ہزار ...

مزید پڑھیے

کہیں محبت کے آسماں پر وصال کا چاند ڈھل رہا ہے

کہیں محبت کے آسماں پر وصال کا چاند ڈھل رہا ہے چراغ کے ساتھ طاقچے میں گلاب کا پھول جل رہا ہے بہت دنوں سے زمین اپنے مدار پر بھی نہیں ہے لیکن ابھی وہی شام چھا رہی ہے ابھی وہی دن نکل رہا ہے مجھے یقیں تھا میں ان ستاروں کے سایے میں عمر بھر چلوں گا بہت ہی آہستگی سے لیکن یہ سارا منظر بدل ...

مزید پڑھیے

کسی کی کھوئی ہوئی یاد کے اشارے پر

کسی کی کھوئی ہوئی یاد کے اشارے پر میں رنگ ڈھونڈنے نکلا ہوں اس ستارے پر بھلے یہ میرا بدن ریت بن کے اڑ جائے میں اپنے زور میں بہتا رہوں گا دھارے پر وہی دمکتے ہوئے سرخ لب وہی آنکھیں گمان جن کا ہوا تھا مجھے شرارے پر جگہ جگہ سے ہوا کاٹنے لگی ہے بدن بکھر نہ جائیں چھتوں پر کہیں ہمارے ...

مزید پڑھیے

کس نے دی آواز ''سپر کی اوٹ میں تھا'' (ردیف .. ا)

کس نے دی آواز ''سپر کی اوٹ میں تھا'' میرا سر تو اس کے سر کی اوٹ میں تھا میں نے سات پرندے اڑتے دیکھے تھے ایک پرندہ اور شجر کی اوٹ میں تھا میدانوں شہروں میں لوگ سلامت ہیں مرنے والا اپنے گھر کی اوٹ میں تھا یوں جاگی ہے آگ سبھی دالانوں میں جیسے کوئی ہاتھ شرر کی اوٹ میں تھا کیوں آنکھیں ...

مزید پڑھیے

بے چارہ شیر

مریم نے خواب دیکھا جنگل میں ہے وہ تنہا اتنے میں جھاڑیوں سے اک شیر جھٹ سے نکلا دیکھی جو شکل اس کی مریم پہ خوف چھایا بیچاری جی میں سہمی اب شیر مجھ پہ جھپٹا پر شیر کا تو اس دم کچھ اور ہی تھا نقشہ تھا وہ بہت پریشاں سہما سا اور ڈرا سا لٹکی ہوئی تھی گردن اترا ہوا تھا چہرہ آنکھوں ...

مزید پڑھیے

چوہیا کی فریاد

اللہ میاں میں تیرے صدقے بیکس کی فریاد تو سن لے مجھ کو نہ دے تو دودھ ملائی مجھ کو نہ دے تو نان خطائی لڈو پیڑے برفی جلیبی کب ہیں یہ قسمت میں میری ایک نوالہ میری غذا ہے وہ بھی نہیں مجھ کو ملتا ہے اس گھر میں ہے ڈھیروں ہر شے میرے لیے پر کچھ بھی نہیں ہے جام مربے چٹپٹی چیزیں بند ہیں ...

مزید پڑھیے

مسخرا گھوڑا

ایک تھا گھوڑا عجب نرالا باتیں ہوا سے کرنے والا رنگ اس کا چتکبرا ایسا ساون ماس کے بادل جیسا قد تھا اس کا یوں تو چھوٹا جسم تھا لیکن خاصا موٹا سرکس میں کرتب دکھلاتا چھوٹے بڑوں کو خوب ہنساتا اچھلا کودا ناچا کرتا اور ہوا میں طرارے بھرتا اک دن سرکس میں چھٹی تھی گھوڑے کو بس سیر کی ...

مزید پڑھیے

ہماری گڑیا

گڑیا ہماری ہے پیاری پیاری گڑیا نے پہنے پھولوں کے گہنے گڑیا نے اوڑھی گوٹے کی چنری گڑیا نے دیکھے میلے تماشے گڑیا نے کھائے کھیلیں بتاشے گڑیا کی صورت چینی کی مورت گڑیا کی پلکیں گالوں پہ جھلکیں گڑیا ہے سوئی خوابوں میں کھوئی گڑیا ہے ہنستی گڑیا ہے روتی گڑیا سے کھیلوں گودی میں لے ...

مزید پڑھیے

سلمیٰ کی گڑیا

یہ ہے وہ گڑیا آفت کی پڑیا سلمیٰ نے جس کو بیٹی بنایا یہ ہے وہ چوہا بھورا لنڈورا بھوکا چٹورا گڑیا کو جس نے چوٹیا سے کھینچا پنجوں میں بھینچا گڑیا وہ گڑیا آفت کی پڑیا سلمیٰ نے جس کو بیٹی بنایا یہ ہے وہ بلی موٹی مٹلی آنکھوں پہ جس کی چھائی تھی جھلی نو سو وہ چوہے کھا کر چلی تھی حج کر کے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4087 سے 5858