خدائے برتر نے آسماں کو زمین پر مہرباں کیا ہے
خدائے برتر نے آسماں کو زمین پر مہرباں کیا ہے مگر مرے خواب کے نگر کو چراغ نے خوش گماں کیا ہے سنو کہ میں نے دھری ہے سطح رواں پہ اک ڈولتی عمارت اور ایک شمع طرب کو شہر ملال کا پاسباں کیا ہے مجھے یقیں ہے یہ صبح نو بھی مرے ستارے کا ساتھ دے گی کہ میں نے اک اسم کی مدد سے غبار کو آسماں کیا ...