شاعری

وقت

بس ایک اظہار ہزاروں راتیں جگا سکتا ہے بے شمار شامیں محبت کی صرف ایک لمحے کو دان کی جاتی ہیں اور کبھی کبھی ہر جیت انا کے کرب سے بوجھل ہو کر پشیمان رہتی ہے عمر رواں کا حاصل اس ایک جمود کو دھتکارنے کی خواہش کا نام ہے جو جدائی کے خوف سے دھڑکنوں کو میسر رہتا ہے دیکھا گیا ہے اپنی ذات کے ...

مزید پڑھیے

کسی کی یاد میں شمعیں جلانا بھول جاتا ہے

کسی کی یاد میں شمعیں جلانا بھول جاتا ہے کوئی کتنا ہی پیارا ہو زمانہ بھول جاتا ہے کسی دن بے نیازی اس کی مجھ کو مار ڈالے گی خفا کرتا ہے وہ لیکن منانا بھول جاتا ہے رخ روشن پہ زلفوں کا یہ گرنا جان لیوا ہے اور اس پر یہ ستم دلبر ہٹانا بھول جاتا ہے اگر ہے بھولنا مجھ کو کسی سے پیار کر ...

مزید پڑھیے

روک پائے نہ مکیں گھر سے گزرتا پانی

روک پائے نہ مکیں گھر سے گزرتا پانی آنکھ سے بہنے لگا سر سے گزرتا پانی میرے تعمیر کیے ریت کے ان محلوں پر مسکرایا ہے برابر سے گزرتا پانی حسن شفاف ہے ایسا کہ نظر آتا ہے پیکر ماہ منور سے گزرتا پانی سبزہ و گل سے گریزاں ہے طبیعت جس کی میں ہوں اس دشت ستم گر سے گزرتا پانی کوئی دریا ہے ...

مزید پڑھیے

وہ تو ہر چاہنے والے پہ فدا لگتا ہے

وہ تو ہر چاہنے والے پہ فدا لگتا ہے جانے کس کس کا ہے جو مجھ کو مرا لگتا ہے اس نے قدموں میں سجا رکھے ہیں امید کے پھول دیکھنے والوں کو جو آبلہ پا لگتا ہے اب نہ سن پائے گا وہ میری صدائیں شاید وہ کہیں دور بہت دور گیا لگتا ہے پر جو پھیلاتا نہیں خوف سے اپنے پنچھی تازہ تازہ کسی پنجرے سے ...

مزید پڑھیے

تمہیں رو کر بتانا چاہتے ہیں

تمہیں رو کر بتانا چاہتے ہیں کہ ہم بھی مسکرانا چاہتے ہیں مثال طفل ہیں اہل سیاست یہ ہر اک چیز کھانا چاہتے ہیں صدا کافی نہیں ہے کوچواں کی یہ گھوڑے تازیانہ چاہتے ہیں یہ تینوں وقت اپنے پاس رکھو کہ ہم چوتھا زمانہ چاہتے ہیں ہمیں وہ آخری دیوار گریہ جسے سارے گرانا چاہتے ہیں کوئی ...

مزید پڑھیے

عجب سی بد حواسی چھا رہی ہے

عجب سی بد حواسی چھا رہی ہے مرے دل سے اداسی جا رہی ہے مرے اندر کوئی ناراض لڑکی مری ہر پیش کش ٹھکرا رہی ہے مجھے کیا زندگی سے لینا دینا مجھے کیوں زندگی الجھا رہی ہے مرے احساس بھی واپس کر ان میں مرے خط جو مجھے لوٹا رہی ہے ترے جانے سے اے جان تمنا تمنا کی تمنا جا رہی ہے

مزید پڑھیے

مرے آسان سے لہجے کی مشکل کون سمجھے گا

مرے آسان سے لہجے کی مشکل کون سمجھے گا اسی پتھر میں ہے موجود اک دل کون سمجھے گا اداسی کے سوا رہنے کھنڈر میں کون آئے گا دل ویراں کی ویرانی کو محفل کون سمجھے گا نہیں ہوتا وہاں پر بھی جہاں ہوتا ہوں میں اکثر نہ ہونا ہے مرے ہونے میں شامل کون سمجھے گا مصیبت کی گھڑی میں کام اپنے ہی تو ...

مزید پڑھیے

دور برہم بے معنی

دور برہم بے معنی سارا عالم بے معنی اک میں اور اک تیرا غم باقی ماتم بے معنی اشک ندامت کے آگے آب زمزم بے معنی بزم بے دل میں شکوہ چشم پر نم بے معنی کچھ کاغذ کے پھولوں پر سارے موسم بے معنی نغمۂ بربت زندہ باد ذکر پرچم بے معنی

مزید پڑھیے

اب مجھے غیر کے آغوش میں کھوتے ہوئے دیکھ

اب مجھے غیر کے آغوش میں کھوتے ہوئے دیکھ اپنے ہوتے ہوئے یہ ظلم بھی ہوتے ہوئے دیکھ لہلہاتی ہوئی غزلوں پہ تبسم نہ لٹا مجھ کو کاغذ پہ کبھی اشک بھی بوتے ہوئے دیکھ زہر ہوتی ہے یہ جاگی ہوئی آنکھوں کی تھکن خواب اتنے ہی ضروری ہیں تو سوتے ہوئے دیکھ کوئی کاندھا نہیں ملتا جنہیں ان سے ذرا ...

مزید پڑھیے

خالی پڑے تھے جام نہیں دیکھ پائے ہم

خالی پڑے تھے جام نہیں دیکھ پائے ہم اتنی اداس شام نہیں دیکھ پائے ہم ہم پر تھے منحصر کئی ناکام عشق بھی اپنا تھا جو بھی کام نہیں دیکھ پائے ہم کرنا تھا اہتمام قضا زیر زندگی اتنا بھی انتظام نہیں دیکھ پائے ہم وہ لب کہ جن کا ذکر ہمیشہ لبوں پہ تھا ان پر ہی اپنا نام نہیں دیکھ پائے ہم وہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 134 سے 5858