شاعری

تکمیل

کہیں پہ دور کسی اجنبی سی گھاٹی میں کسی کا ایک حسیں شاہکار ہو جیسے مصوری کی اک عمدہ مثال لگتی تھی کوئی عنایت پروردگار ہو جیسے بنانے والے نے اس کو بنا کے چھوڑا تھا اور اس کے چہرے پہ اک نام لکھ کے چھوڑا تھا نہ دی زباں نہ کوئی آئینہ دیا اس کو بنا کے بت یوں زمیں پر سجا دیا اس کو اسے ...

مزید پڑھیے

باجرے کی روٹیاں

خوب صورت خوب صورت چھوٹی چھوٹی روٹیاں کتنی پیاری کتنی سندر کیسی اچھی روٹیاں میری خاطر اس بڑھاپے میں بھی اپنے ہاتھ سے دادی اماں نے پکائیں باجرے کی روٹیاں

مزید پڑھیے

چھین جھپٹ

روتے ہوئے منے میاں بولے کہ امی دیکھنا بھیا نے مجھ سے چھین کر باجی کا حصہ کھا لیا

مزید پڑھیے

چاند

اجل اجل کومل کومل چمکیلا چمکیلا چاند نئی نویلی دلہن جیسا شرمیلا شرمیلا چاند وہ دیکھو وہ مسکاتا بل کھاتا لے کر انگڑائی اک بادل کی اوٹ سے نکلا چنچل شوخ سجیلا چاند اجلی رنگت گورا مکھڑا اس پہ روپہلی ہے پوشاک تاروں کے جھرمٹ میں کیسا لگتا ہے بھڑکیلا چاند روپ انوپ کی ناؤ پہ بیٹھا ...

مزید پڑھیے

وقت

سہمی سہمی کھوئی کھوئی دشت کی دو ہرنیاں یاد آتی ہیں مجھے وہ زخم خوردہ لڑکیاں ان کے چہرے جگمگاتے تھے خزاں کی دھوپ سے درد کی بارش ہو جیسے روپ کے بہروپ سے ان کا دل محرومیوں کا ایک گہرا غم لیے اور آنکھیں جس طرح ہوں جلتے بجھتے سے دیے آتے جاتے دیکھتا تھا روز ان کو راہ میں جیسے پاگل ہو ...

مزید پڑھیے

مخاصمت

کتابوں میں لکھی معاشرتی بے حسی کی لا زوال کہانیوں سے نا آشنا جب کوئی لڑکی اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ جاتی ہے تو علاقے کے تھانے میں رکھی ہوئی کتاب ایک کہانی کو جنم دیتی ہے جس کی ورق گردانی کرتے ہوئے کتنے ہی راشی افسر معطل ہو چکے ہیں لیکن آج بھی جمعہ کے خطبے سے پہلے علاقے کا مولوی سعادت ...

مزید پڑھیے

یہ ایک فطری عمل ہے

محبت زندگی کا عارضی ٹھکانا ہے اور شہر میں تفریحی مقامات کی قلت آبادی میں اضافے کی اصل وجہ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کرائے کے مکانوں میں پیدا ہونے والے بچے آنکھوں میں دیواریں لے کر پیدا ہوتے ہیں اور چھتوں کے خواب دیکھتے ہوئے زندگی کا زیادہ حصہ ناکامی کا طعنہ سنتے ہوئے گزار ...

مزید پڑھیے

میں اگر کرونا سے مارا گیا

وبا کے دنوں میں محبت کرنے والے لوگ الوداعی بوسے کا حق کھو دیتے ہیں میں اگر کرونا سے مارا گیا تو تمہیں میری لاش کو چھونے کا کوئی حق نہیں میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وبا کے دنوں میں لمس کا ذائقہ زہر میں بجھے ہوئے خنجر سے زیادہ کسیلا اور مہلک ہوتا ہے

مزید پڑھیے

گڈ نائٹ

نیند میرے اعصاب پہ سوار ہو چکی ہے امید نے دامن جھٹک کر دہلیز پر اونگھتی ہوئی آنکھوں کے ہاتھ زخمی کر دئیے ہیں انتظار اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے اب میں سو جانا چاہتا ہوں نیند سے میری آنکھیں بند ہو رہی ہیں ہاں صبح اگر میری آنکھیں نہ کھل سکیں تو مجھے معاف کر دینا

مزید پڑھیے

سیمون دی بووا

تم جس کام سے آج برسوں بعد میری سمت کھچے چلے آئے ہو وہ کام ابھی نہیں ہو سکتا تم اچھی طرح جانتے ہو آخری تاریخوں میں زندگی بہت تلخ ہو جاتی ہے اور یہ تلخی چائے کی پیالی میں طوفان نہیں لا سکتی تم خاموشی سے چائے پیتے رہو اور دیکھو سیمون دی بووا کی عورت کو ہاتھ مت لگاؤ

مزید پڑھیے
صفحہ 860 سے 960