میں اگر کرونا سے مارا گیا

وبا کے دنوں میں محبت کرنے والے لوگ
الوداعی بوسے کا حق کھو دیتے ہیں


میں اگر کرونا سے مارا گیا
تو تمہیں میری لاش کو چھونے کا کوئی حق نہیں
میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں
کہ وبا کے دنوں میں
لمس کا ذائقہ
زہر میں بجھے ہوئے خنجر سے زیادہ کسیلا اور مہلک ہوتا ہے