حب وطن
اے سپہر بریں کے سیارو اے فضائے زمیں کے گل زارو اے پہاڑوں کی دل فریب فضا اے لب جو کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا اے عنادل کے نغمۂ سحری اے شب ماہتاب تاروں بھری اے نسیم بہار کے جھونکو دہر ناپائیدار کے دھوکو تم ہر اک حال میں ہو یوں تو عزیز تھے وطن میں مگر کچھ اور ہی چیز جب وطن میں ہمارا تھا رمنا تم ...