شاعری

رت جگوں کا مارا وقت

صدیوں کا سفر طے کر کے وقت کے دروازے پر پہنچی تو معلوم ہوا رتجگوں کا مارا وقت دن چڑھے تک سو رہا ہے وہ جو کبھی رکا نہیں کسی کے آگے جھکا نہیں میرے آنے سے پہلے اسے نیند کیوں آ گئی ہتھیلیوں پہ دستکوں کے ہزارہا نشان ہیں اور اسے خبر نہیں شکستگی سمیٹ کر پاؤں میں باندھ لائی ہوں اب آبلوں میں ...

مزید پڑھیے

مٹی کا دیا

جھٹپٹے کے وقت گھر سے ایک مٹی کا دیا ایک بڑھیا نے سر رہ لا کے روشن کر دیا تاکہ رہگیر اور پردیسی کہیں ٹھوکر نہ کھائیں راہ سے آساں گزر جائے ہر ایک چھوٹا بڑا یہ دیا بہتر ہے ان جھاڑوں سے اور اس لیمپ سے روشنی محلوں کے اندر ہی رہی جن کی سدا گر نکل کر اک ذرا محلوں سے باہر دیکھیے ہے اندھیرا ...

مزید پڑھیے

جو علم مردوں کے لیے سمجھا گیا آب حیات

جو علم مردوں کے لیے سمجھا گیا آب حیات ٹھہرا تمہارے حق میں وہ زہر ہلاہل سربسر جب تک جیو تم علم و دانش سے رہو محروم یاں آئی ہو جیسی بے خبر ویسی ہی جاؤ بے خبر دنیا کے دانا اور حکیم اس خوف سے لرزاں تھے سب تم پر مبادا علم کی پڑ جائے پرچھائیں کہیں ایسا نہ ہو مرد اور عورت میں رہے باقی نہ ...

مزید پڑھیے

مناجات بیوہ

(۱) اے سب سے اول اور آخر جہاں تہاں، حاضر اور ناظر اے سب داناؤں سے دانا سارے تواناؤں سے توانا اے بالا، ہر بالاتر سے چاند سے سورج سے امبر سے اے سمجھے بوجھے بن سوجھے جانے پہچانے بن بوجھے سب سے انوکھے سب سے نرالے آنکھ سے اوجھل دل کے اجالے اے اندھوں کی آنکھ کے تارے اے لنگڑے لولوں کے ...

مزید پڑھیے

انگلستان کی آزادی اور ہندوستان کی غلامی

کہتے ہیں آزاد ہو جاتا ہے جب لیتا ہے سانس یاں غلام آ کر کرامت ہے ہی انگلستان کی اس کی سرحد میں غلاموں نے جو ہے رکھا قدم اور کنکر پاؤں سے ایک اک کے بیڑی گر پڑی قلب ماہیت میں انگلستان ہے گر کیمیائی کم نہیں کچھ قلب ماہیت میں ہندوستان بھی آن کر آزادیاں آزاد رہ سکتا نہیں وہ رہے ہو کر ...

مزید پڑھیے

برکھا رت

گرمی کی تپش بجھانے والی سردی کا پیام لانے والی قدرت کے عجائبات کی کاں عارف کے لیے کتاب عرفاں وہ شاخ و درخت کی جوانی وہ مور و ملخ کی زندگانی وہ سارے برس کی جان برسات وہ کون خدا کی شان برسات آئی ہے بہت دعاؤں کے بعد وہ سیکڑوں التجاؤں کے بعد وہ آئی تو آئی جان میں جاں سب تھے کوئی دن کے ...

مزید پڑھیے

مرثیۂ دہلی مرحوم

تذکرہ دہلی مرحوم کا اے دوست نہ چھیڑ نہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانا ہرگز داستاں گل کی خزاں میں نہ سنا اے بلبل ہنستے ہنستے ہمیں ظالم نہ رلانا ہرگز ڈھونڈھتا ہے دل شوریدہ بہانے مطرب دردانگیز غزل کوئی نہ گانا ہرگز صحبتیں اگلی مصور ہمیں یاد آئیں گی کوئی دلچسپ مرقع نہ دکھانا ہرگز لے کے ...

مزید پڑھیے

حب وطن

اے وطن اے مرے بہشت بریں کیا ہوئے تیرے آسمان زمیں رات اور دن کا وہ سماں نہ رہا وہ زمیں اور وہ آسماں نہ رہا سچ بتا تو سبھی کو بھاتا ہے یا کہ مجھ سے ہی تیرا ناتا ہے میں ہی کرتا ہوں تجھ پہ جان نثار یا کہ دنیا ہے تیری عاشق زار کیا زمانے کو تو عزیز نہیں اے وطن تو تو ایسی چیز نہیں جن و انسان ...

مزید پڑھیے

نشاط امید

اے مری امید میری جاں نواز اے مری دل سوز میری کارساز میری سپر اور مرے دل کی پناہ درد و مصیبت میں مری تکیہ گاہ عیش میں اور رنج میں میری شفیق کوہ میں اور دشت میں میری رفیق کاٹنے والی غم ایام کی تھامنے والی دل ناکام کی دل پہ پڑا آن کے جب کوئی دکھ تیرے دلاسے سے ملا ہم کو سکھ تو نے نہ ...

مزید پڑھیے

دکن

یہ مقولہ ہند میں مدت سے ہے ضرب‌ المثل جو کہ جا پہنچا دکن میں بس وہیں کا ہو رہا پارسی ہندو مسلماں یا مسیحی ہو کوئی ہے دکن کو ہر کوئی اپنی ولایت جانتا صحن گلشن میں کسی کام کو آئے کوئی جائے گا بوئے ربا سے معطر ہو کر حیدرآباد بھی اک باغ ہے ماشاء اللہ ہے جہاں فیض کا دروازہ کشادہ سب ...

مزید پڑھیے
صفحہ 842 سے 960