شاعری

سرمایۂ جاں

یہ سب نے دیکھا کہ ساز گل سے نکل کے خوشبو کا ایک جھونکا ہزار نغمے سنا گیا ہے مگر کسی کو نظر نہ آیا کہ اس کے پردے میں گل نے اپنا تمام جوہر لٹا دیا ہے یہ میری سوچوں کی سبز خوشبو یہ میری نظمیں یہ میرا جوہر یہ میرے لفظوں کے شاہزادے یہ میری آواز کے مسافر نکل کے ہونٹوں کی وادیوں سے خموشیوں ...

مزید پڑھیے

گم شدہ

میں اس دنیا کے میلے میں کھلونوں کہ دکانوں پر سجے ایک اک کھلونے کو بڑی حسرت سے تکتا جا رہا ہوں اس اک بچے کی صورت جس کو یہ معلوم تک ہوتا نہیں وہ کھو گیا ہے وہ جن کے ساتھ آیا تھا وہ اس کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں لیکن وہ تو اس میلے میں چلتا جا رہا ہے بنا سوچے کہ اس کے چلتے جانے کا بھلا انجام ...

مزید پڑھیے

پرندے

درختوں پہ ہر دم چہکتے پرندے لبھاتے ہیں بچو رنگیلے پرندے ہیں دل کش وہ رنگین چڑیوں کی ڈاریں دکھاتی ہیں پت جھڑ میں بھی یہ بہاریں جھپٹتی ہیں مردار پر خود ہی چیلیں سہانی ہیں بگلوں کی ہلچل سی جھیلیں ہے لقوے سے کرتا کبوتر حفاظت ہے تیتر سے آتی رگوں میں حرارت ضرورت پہ کرتے ہیں نقل ...

مزید پڑھیے

سورج

سورج کے دم سے بچو دنیا میں ہے اجالا سورج نہ ہو تو چہرہ دنیا کا ہوگا کالا سورج میں مادے کی حالت پلازمہ ہے پوچھو یہ آج ہم سے کیسی ہے اور کیا ہے ہاں گیس سے زیادہ ہلکی پلازمہ ہے بچو یہ تیز گرمی کی خود ہی رہنما ہے سورج کی روشنی سے بنتا ہے بھاپ پانی لیتی ہے جنم بچو بادل کی پھر کہانی اک سرخ ...

مزید پڑھیے

سرکس

بچو سرکس آیا ہے گھر گھر اس کا چرچا ہے ہاتھی چیتے بندر سب کرتب دکھلائیں گے اب سرکس فن کا ذریعہ ہے خوشیوں کا اک ریلا ہے چارلی شیر سے کھیلے ہے مشکل کیسی جھیلے ہے بچو سرکس کیسا ہے اچھا کھیل تماشا ہے حافظؔ سرکس دیکھیں آؤ افسردہ ہو دل بہلاؤ

مزید پڑھیے

توانائی

غذا سے توانائی تن کو ملے ہیں لمبے توانائی کے سلسلے توانائی جیون کی جیوتی بھی ہے یہ حرکی و پوشیدہ ہوتی بھی ہے توانائی طاقت کا ذریعہ بنے یہ ہر کام کا اک وسیلہ بنے مشینوں کی بس اہمیت آج ہے کہ برقی توانائی کا راج ہے توانائی جس کو کہیں جوہری بنے اس سے ہتھیار سب ایٹمی حرارت ہے صورت ...

مزید پڑھیے

تاج محل

ہے کنارے یہ جمنا کے اک شاہکار دیکھنا چاندنی میں تم اس کی بہار یاد ممتاز میں یہ بنایا گیا سنگ مرمر سے اس کو تراشا گیا شاہجہاں نے بنایا بڑے شوق سے برسوں اس کو سجایا بڑے شوق سے ہاں یہ بھارت کے محلات کا تاج ہے سب کے دل پہ اسی کا سدا راج ہے اس کی کاری گری ہے بڑی بے مثال واقعی ہے زمانہ میں ...

مزید پڑھیے

قصیدہ کیا ہے

فارسی عربی میں گونجی اس کی صدا شان میں بادشاہوں کی لکھا گیا لفظوں کی شان و شوکت ملے گی یہاں با وقار اس کا ہوتا ہے بچو بیاں ہے قصیدے میں طنز اور تعریف بھی کیفیت اس میں ہوتی ہے اک نظم سی اس میں دیکھو گے تم نقشہ ماحول کا پاؤ گے شعروں میں سایہ ماحول کا صنف ہے اک پرانی قصیدہ میاں خاص اور ...

مزید پڑھیے

کہکشاں

حضرت انساں کی خاطر ہی بنی ہے کہکشاں بچو لاکھوں سال پہلے سے سجی ہے کہکشاں کہکشائیں کتنی ہیں لکھنے سے عاجز ہے قلم کہکشاؤں کی کبھی گنتی نہیں کر سکتے ہم کہکشاؤں میں نظر آئے ستاروں کا ہجوم سورجوں کی کہکشاؤں میں مچی رہتی ہے دھوم کہکشائیں دو بڑی ہیں کر لو بچو ان کو یاد دودھیا پٹی بڑی ہے ...

مزید پڑھیے

راکٹ

راکٹ وزنی ہوتا ہے وزن خلا میں کھوتا ہے منہ ہے نکیلا موٹی دم ہوتا ہے یہ خلا میں گم دم میں ہوتا ہے ایندھن اس کا خلا سے ہے بندھن پہلے ایندھن جلتا ہے پھر وہ خلا میں اڑتا ہے اپنے مدار میں اڑتا ہے پھر یہ خلا میں مڑتا ہے اک وہ کیمرا رکھتا ہے تصویریں بھی لیتا ہے حافظؔ مصنوعی راکٹ لگتا ہے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 830 سے 960