بطخ کا بچہ

بطخ کا اک بچہ پکڑے
آنگن سے اک بلی بھاگی
بلی پیچھے کتا دوڑا
چنو منو گڈو پپو
کلو سلو سارے بچے
بلا لے کر پیچھے دوڑے
ساتھ میں دوڑیں شنو اپی
گڈا گڈی لے کر اپنے
ننھی منی چنی دوڑی
ابا دوڑے امی دوڑیں
دوڑے ڈبو چچا بھی
اچھن بھائی کلن بھائی
چھٹن بھائی منن بھائی
پیچھے پیچھے وہ بھی دوڑے
بلی رک کر غرائی
شیر کی خالہ لہرائی
آنکھیں اپنی چمکائیں
نیلی توپیں دمکائیں
ہمت سب کی تھرائی
صورت اک اک مرجھائی
کتا دم دبا کر بھاگا
بلی سے گھبرا کر بھاگا
دیکھ یہ منظر سب گھبرائے
بطخ کو اب کون بچائے