نصیحت

دل تیرا اک آئینہ ہے
آئینے سے ڈرنا
اپنے جیسی صورت دیکھ کے
یوں ہی نہ اس پہ مرنا
صورت تو سپنا ہے مورکھ
ایک جھلک دکھلائے
دکھ سکھ اک لمحے کی چھایا
آئے بھی اور جائے
تو کیوں اک لمحے کی خاطر
اپنا مان گنوائے
دل تیرا اک آئینہ ہے
آئینے سے ڈرنا
اپنے آپ نہ مرنا