شاعری

بریکنگ نیوز

تحیر خوف دہشت بربریت اور انوکھے ظلم کو مانوس لفظوں کی قبا پہنا کے جب بھی میڈیا سے نشر کرتے ہیں بریکنگ نیوز کہلاتی ہے اور اس نیوز میں کوشش یہ کی جاتی ہے کہ وحشت زدہ ماحول میں ویڈیو کوئی ایسی بنا کر پیش کی جائے کہ جس کو دیکھ کر ہم کو یقیں آئے جہاں میں اب اندھیرے ہی اندھیرے ہیں بہت ...

مزید پڑھیے

سوال

محبت آشنا لمحہ چھپائے اک عجب سا کرب لہجے میں مجھی سے پوچھتے ہیں یہ اگر ہر خواب کی قسمت میں مر جانا ہی لکھا ہے تو آنکھیں دیکھتی کیوں ہیں

مزید پڑھیے

فصل

سنو میں نے سنا ہے یہ زمیں سونا اگلتی ہے بہت زرخیز ہے جس چیز کے بھی بیج ڈالیں فصل اس کی چند دن میں لہلہاتی ہے تو پھر اک کام کرتے ہیں مجھے تم اس زمیں کے کچھ مربعے دو میں اس میں ہاتھ بوؤں گی مجھے حیرت سے مت دیکھو سنو جب میں زمیں میں ہاتھ بوؤں گی تو اس میں انگنت ہاتھوں کی فصلیں لہلہائیں ...

مزید پڑھیے

درد مشترک

میں اب تک یہ سمجھتی تھی کہانی کا نہ دل ہے اور نہ گویائی سلیقہ ہی نہیں انکار کا اس کو ہمیشہ لکھنے والے کی رضا پر چھوڑ دیتی ہے وجود اپنا کبھی منہ سے نہیں کہتی کہ مجھ کو اس طرف موڑو جدھر میں چاہتی ہوں اور یہاں تک کہ کئی کردار مر جاتے ہیں پھر بھی آنکھ سے اس کی کبھی آنسو نہیں گرتے کہانی ...

مزید پڑھیے

تیرا نام

بارشوں کے موسم میں چھت پہ بیٹھ کر تنہا ننھی ننھی بوندوں سے تیرا نام لکھتی ہوں

مزید پڑھیے

تیرا نام

بارشوں کے موسم میں چھت پہ بیٹھ کر تنہا ننھی ننھی بوندوں سے تیرا نام لکھتی ہوں

مزید پڑھیے

پھوار

ہم نے عمر کے اتنے سال گزارے اپنے ساتھ خوش بے رونق افسردہ حیراں ناراض عجیب لیکن تیرے ساتھ گزرنے والا یہ پل ایک مکمل لمحہ ہے جس میں محسوسات کے ان سارے رنگوں کی بارش ایک ہی پھوار میں ہم پر برس گئی ہے

مزید پڑھیے

تجزیہ

کیا یہ ضروری ہے ہم ساری منفی باتیں یاد کریں اس نے ہم سے کب کس موڑ پہ کیا چاہا تھا ہم نے خود غرضی کے تھال میں کیا کیا اس کو نذر کیا تھا کس نے جھوٹ سے تھوڑا سا سچ قرض لیا تھا کس کا جذبہ وہم کی اون میں الجھ گیا تھا کب تک اس لا حاصل دکھ میں خود کو ہم برباد کریں کیا یہ ضروری ہے ہم ساری منفی ...

مزید پڑھیے

چنی منی

چنی نے ایک گیت سنایا منی نے بھی راگ الاپا پادھا نی رے سارےگاما سارےگاما نی رے پادھا چنی نے اک ٹھمکا لگایا منی نے بھی بھاؤ بتایا الٹا سیدھا الم غلم چھم چھم چھم چھم چھم چھم

مزید پڑھیے

تارے

تم بھی تارے ہم بھی تارے آؤ مل کے کھیلیں پیارے تم ہو اس آکاش کے تارے ہم ہیں دھرتی کے مہ پارے تم چندا ماما کے پیارے ہم ممی پاپا کے پیارے نیل گگن ہے تم سے روشن دھرتی ساری ہم سے روشن کام تمہارا جلتے رہنا کام ہمارا چلتے رہنا آؤ مل کے کھیلیں پیارے ہم بھی تارے تم بھی تارے

مزید پڑھیے
صفحہ 612 سے 960