پھوار

ہم نے عمر کے اتنے سال
گزارے اپنے ساتھ
خوش بے رونق افسردہ
حیراں ناراض عجیب
لیکن تیرے ساتھ
گزرنے والا یہ پل
ایک مکمل لمحہ ہے
جس میں محسوسات کے
ان سارے رنگوں کی بارش
ایک ہی پھوار میں
ہم پر برس گئی ہے