شاعری

بے یقینی کے پھول

خاموشی کے جوہڑ میں کھلنے والے پھول سنسان جنگلوں کی دہشت اور ہلاکت خیز آندھیوں کے خوف کے سبب جلال و جمال سے خالی رہ جاتے ہیں موسموں کے گرم اور تلخ لمس انہیں شفاف اور شیریں نہیں رہنے دیتے شوق اور آرزو کی آگ بے چین رکھتی ہے انہیں وہ نہیں جانتے کہ شکستہ اور پگھلے ہوئے جذبات کے سمندر ...

مزید پڑھیے

گناہ

محبت برملا اظہار ہے سچے تعلق کا اگر کوئی کہے چھپ کر مجھے تم سے محبت ہے بھروسہ تم نہیں کرنا گناہ کے واسطے خلوت ہی تو درکار ہوتی ہے

مزید پڑھیے

یوم مزدور

دیوار پہ مزدور کی تصویر سجا کر اخبار کے کونے میں خبر ایک لگا کر کچھ کارڈ بھی مزدور کے ہاتھوں میں اٹھا کر دو چار غریبوں کو بھی دھرتی پہ بٹھا کر ان میں سے کسی ایک کو اسٹیج پر لا کر پھر اس کی کہانی سبھی لوگوں کو سنا کر تقریر کرا کر تو کبھی تالی بجا کر مزدور کو مزدور کا عرفان دلا کر اور ...

مزید پڑھیے

ہندو مسلم اتحاد

ہند ہندوستان والو تم اے ہندو مسلمانو تمہی آپس کے کل جھگڑوں کو بے کھٹکے مٹا سکتے ہیں دونوں بلبل شیدا ہے دونوں کا گلستاں یہ نہ تم بھی چھوڑ سکتے ہو نہ وہ بھی یاں سے جا سکتے تو پھر کیا فائدہ ہے تم کو ہر دم یوں جھگڑنے میں اگر مل جل کے آپس میں ہو کل بگڑی بنا سکتے تمہارے کام وہ آئیں تم ...

مزید پڑھیے

ہلال عید

کیوں اشارہ ہے افق پر آج کس کی دید ہے الوداع ماہ رمضاں وہ ہلال عید ہے مسجدوں میں سب جمع ہو جائیں گے خورد و کلاں دور ہو دل کی کدورت یہ سوال عید ہے مسلموں کے سر جھکیں ہیں سجدۂ اللہ میں کیا اخوت کا سبق ہے کیا کمال عید ہے آج غربا بھی امیروں کے گلے مل جائیں گے کچھ نہیں تفریق ہوگی یہ ...

مزید پڑھیے

زبان اردو

جہاں پہونچے ہندوستانی وہاں پہنچی زباں اردو مرکب ہر زباں سے بن گئی شیریں زباں اردو نکل کر ہند سے پہنچی یہ امریکہ اور ایفریقا سمجھ لیتے ہیں ہر ملکوں کے باشندے زباں اردو گئی یہ چین و جاپان اور گئی یورپ کے ملکوں میں رہا جو چند دن ہند میں ہوئی اس کی زباں اردو سمندر پار ہو کر یہ گئی ...

مزید پڑھیے

راستہ جو اجالوں کی طرف جاتا ہے

راستہ وہ جو اجالوں کی طرف جاتا ہے خوب صورت سے خیالوں کی طرف جاتا ہے اس طرف جا نہ سکی تھی وہ بھٹک جانے سے گھر کے سو طرح کی خواہش میں بہک جانے سے کیسے دلدل میں تھی وہ کیسے گھنے بن میں تھی کیسی مشکل میں تھی کس طرح کی الجھن میں تھی راہ پر خار تھی بچنا تھا کٹھن دامن کا چوٹ آئی وہ برا حال ...

مزید پڑھیے

میری ڈائری

دل کے جذبوں سے ملاقاتیں کیا کرتی ہے ڈائری مجھ سے بہت باتیں کیا کرتی ہے لمس جذبات کا احساس کی تاثیروں کا انتظار اس کو رہا کرتا ہے تحریروں کا ان سے میں دل کی کہوں بات کہا کرتے ہیں کچھ لکھوں ان پہ یہ صفحات کہا کرتے ہیں ڈائری کہتی ہے کچھ کام بنانے ہیں مرے تجھ کو جذبات سے اوراق سجانے ...

مزید پڑھیے

وقت اور دریا

وقت اور دریا ہیں دو چیزیں جدا پھر بھی ان میں مشترک ہے بات کیا ہے مزاج وقت و دریا ایک سا وقت گزرا اور دریا بہہ گیا وقت گزرا واپس آ سکتا نہیں کوئی کوشش سے بھی لا سکتا نہیں یوں ہی دریا کا جو پانی بہہ گیا آج تک واپس نہ کوئی لا سکا پانی تو بہہ کر سمندر میں گرا اور وقت آفاق میں گم ہو گیا گو ...

مزید پڑھیے

شرارت

شرارت کی میاں پپو نے ایسی کہ ڈیڈی نے پٹائی ان کی کر دی وہ ماں کے پاس پہونچے منہ بسورے کہا ان سے بڑی سنجیدگی سے ہمیں ڈیڈی نے کیوں مارا بتائیں ضروری ہے کہ بچے مار کھائیں کہا ممی نے سن کر بات ان کی شرارت کی سزا ہے سب کو ملتی یہ ممی آپ نے اچھی سنائی شرارت کی سزا ہے بس پٹائی تو ممی کیا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 349 سے 960