شاعری

سفر ہی آدرش کا سفر ہے

آج بھی رات سونے سے پہلے میرے بیٹے نے مجھ سے کہا میں اسے کوئی اچھی کہانی سناؤں تو میں نے اسے ایک دل کش جزیرے میں اچھے گزرتے دنوں کی کہانی سنائی جو مجھ سے مرے باپ نے یہ کہی اور اس نے وراثت میں اس داستان کو سنا ہم نے بچپن میں سر سبز و شاداب نیلے جزیرے میں پریوں پھلوں اور پھولوں چہکتی ...

مزید پڑھیے

یوم مئی

آج مئی کا پہلا دن ہے آج کا دن مزدور کا دن ہے ظلم و ستم کے مد مقابل حوصلۂ جمہور کا دن ہے آج کا دن یہ علم و ہنر کا فکر و عمل کی فتح و ظفر کا آج شکست ظلمت شب ہے آج فروغ نور کا دن ہے صدیوں کے مظلوم انساں نے آج کے دن خود کو پہچانا آج کا دن ہے یوم‌ انا الحق آج کا دن منصور کا دن ہے اپنے لہو ...

مزید پڑھیے

ہم تو شاعر ہیں ہم سچ نہیں بولتے

ہم تو شاعر ہیں ہم سچ نہیں بولتے جان جاں سچ پہ کیوں اتنا اصرار ہے سچ کی عظمت سے کب ہم کو انکار ہے ہم بھی شاعر ہیں آخر اسی قوم کے جس کا ہر فرد بکنے پہ تیار ہے ہم ہیں لفظوں کے تاجر یہ بازار ہے سچ تو یہ ہے گزرتے ہوئے وقت سے فائدہ جو اٹھا لے وہ فن کار ہے ہم نہ سقراط ہیں ہم نہ منصور ہیں ہم سے ...

مزید پڑھیے

خواب دیکھتا ہوں

میں اک حسیں خواب دیکھتا ہوں میں دیکھتا ہوں وہ کشت ویراں کہ سالہا سال سے جو ابر کو بھی ترس رہی تھی وہ کشت ویراں کہ جس کے لب خشک ہو چکے تھے جو ابر نیساں کی منتظر تھی جو کتنی صدیوں سے باد و باراں کی منتظر تھی میں دیکھتا ہوں اس اپنی مغموم کشت ویراں پہ کچھ گھٹا نہیں جو آج لہرا کے چھا گئی ...

مزید پڑھیے

تم کہتے ہو کویتا لکھ دو

تم کہتے ہو کویتا لکھ دو مجھے خون بہانہ پڑتا ہے شبدوں کی کھینچا تانی میں نبضوں کا دھاگہ کٹتا ہے غم کے نوکیلے نشتر سے دل پر گدوانا پڑتا ہے بنجر کاغذ کے سینے میں خنجر بن جانا پڑتا ہے نظموں غزلوں کے جھگڑے سے زخموں کو چھڑانا پڑتا ہے وہ گلی جہاں وہ رہتا تھا اس گلی میں جانا پڑتا ...

مزید پڑھیے

اگر ہم سرحدوں پر پیڑ اگاتے

اگر ہم سرحدوں پر پیڑ اگاتے کیا ہم سایوں پر بھی باندھ بناتے سورج کو کیسے دھمکاتے کیا آگ لگاتے پورے چاند کی پاگل کوئل جب جب گاتی کس کو بہکاتی میرے جسم کا سایہ گر وہاں پہ پڑتا تو جرمانہ لگتا پھول جو کھلتے کس کو ملتے درگاہ جاتے یا مندر چڑھاتے پھلوں کا جب بٹوارا کرتے کیا لڑتے ...

مزید پڑھیے

الفاظ کا المیہ

میں اپنے دل کا کشکول تہی لے کر نہ جانے کتنی صدیوں سے بھٹکتا پھر رہا ہوں ڈھونڈھتا ہر اک قریہ ہر اک گاؤں ہر اک آبادی ویرانہ ہر اک کوچہ ہر اک گوشہ محبت عافیت اخلاص ہمدردی وفا مروت دوستی اور آشتی امن و سکوں ہر اک در پہ صدا دی ہے ہر اک در سے جواب آیا محبت عافیت اخلاص ہمدردی وفا مروت ...

مزید پڑھیے

ڈیپ فریز

پچھلی کتنی راتوں سے میں خواب یہی ایک دیکھ رہا ہوں ہاتھ یہ میرے ہاتھ نہیں ہیں پاؤں یہ میرے پاؤں نہیں ہیں ان کے سہارے میں چلتا ہوں سڑکوں پر آوارگی کر کے جھوٹی سچی باتیں اخباروں میں لکھ کر رات گئے جب گھر آتا ہوں کانچ کی آنکھیں پتھر کے دانتوں کا چوکا بندر کا دل عضو تناسل لیکن ...

مزید پڑھیے

قاتل بے چہرہ

شراب پی کے یہ احساس مجھ کو ہوتا ہے کہ جیسے میں ہی خدا ہوں خدا کا بیٹا ہوں خدائی جس کو چڑھاتی رہی ہے سولی پر شراب پی کے یہ احساس مجھ کو ہوتا ہے کہ جیسے عرصۂ پیکار حق و باطل میں ہمیشہ میں ہی جو مظہر رہا ہوں نیکی کا شکست کھاتا رہا پیا ہے زہر بھی میں نے کٹایا ہے سر بھی بجھی نہ پیاس مگر ...

مزید پڑھیے

ایجاز

لفظوں کو بیکار نہ خرچو لفظوں سے پل پل سے نظمیں نظموں سے اظہار انا کے کتنے دریچے کھل جاتے ہیں ایجاز سے کہہ دو

مزید پڑھیے
صفحہ 17 سے 960