شاعری

ہوئی ہم سے یہ نادانی تری محفل میں آ بیٹھے

ہوئی ہم سے یہ نادانی تری محفل میں آ بیٹھے زمیں کی خاک ہو کر آسمان سے دل لگا بیٹھے ہوا خون تمنا اس کا شکوہ کیا کریں تم سے نہ کچھ سوچا نہ کچھ سمجھا جگر پر تیر کھا بیٹھے خبر کی تھی گلستان محبت میں بھی خطرے ہیں جہاں گرتی ہے بجلی ہم اسی ڈالی پہ جا بیٹھے نہ کیوں انجام الفت دیکھ کر آنسو ...

مزید پڑھیے

یہ دنیا ہے یہاں دل کو لگانا کس کو آتا ہے

یہ دنیا ہے یہاں دل کو لگانا کس کو آتا ہے ہزاروں پیار کرتے ہیں نبھانا کس کو آتا ہے یہ دنیا ہے یہاں دل میں سمانا کس کو آتا ہے مٹانے والے لاکھوں ہیں بنانا کس کو آتا ہے نگاہیں پھیر لیں تم نے تو ہم کس کی طرف دیکھیں تمہی کہہ دو محبت کا فسانا کس کو آتا ہے وفا کا یوں تو دم بھرتے ہیں اس ...

مزید پڑھیے

جانے کب کون بچھڑ جائے خبر ہو کہ نہ ہو

جانے کب کون بچھڑ جائے خبر ہو کہ نہ ہو آگے اک موڑ ہے کاندھوں پہ یہ سر ہو کہ نہ ہو بزم خوباں میں ذرا دیر ٹھہر جا اے دل آج کے بعد ادھر میرا گزر ہو کہ نہ ہو درد دل آج کی شب حد سے گزر جاتا ہے پھر کوئی چارہ گر زخم جگر ہو کہ نہ ہو وقت رخصت نہ یوں اشکوں میں گزارو ہمدم آؤ کچھ بات کریں پھر یہ ...

مزید پڑھیے

سماعتوں پہ گراں بے زبانیاں اس کی

سماعتوں پہ گراں بے زبانیاں اس کی اسیر‌ دیر و حرم لا‌ مکانیاں اس کی ہر ایک چہرے پہ بے چہرگی کے سائے ہیں گرفت میں نہیں آتیں نشانیاں اس کی یہ کس نے لحن سے کاٹا ہے نور کا رشتہ کہ بے نوا ہوئیں جادو بیانیاں اس کی اسی کا کاسۂ سر بھی اسی کا پتھر بھی لہو اسی کا لہو میں روانیاں اس کی وہ ...

مزید پڑھیے

سحر نے سانس لی سورج چمکنے والا تھا

سحر نے سانس لی سورج چمکنے والا تھا دیا ہواؤں کی زد میں تھا بجھنے والا تھا خبر ملی کہ مرے واسطے تو صحرا ہے میں تیری یاد کے دریا میں بہنے والا تھا درخت گھونسلے کھانے لگے پرندوں کے میں ڈر رہا تھا شجر پہ جو رہنے والا تھا مری طرح کا کوئی بھی نہیں تھا بستی میں بقول یاراں میں جنگل میں ...

مزید پڑھیے

جو کچھ بھی میرے پاس تھی دولت نگل گئی

جو کچھ بھی میرے پاس تھی دولت نگل گئی میری انا کو تیری محبت نگل گئی تصویر کہہ رہی تھی مصور کی داستاں منظر کشی کو آنکھ کی حیرت نگل گئی حصے میں میرے آئی ہمیشہ شب فراق ہر لمحۂ نشاط کو ظلمت نگل گئی میں نے جلائی آگ عدو کے لیے مگر میرا وجود آگ کی حدت نگل گئی میں بد نہیں ہوں بس یونہی ...

مزید پڑھیے

چھوڑ کر وہ ہم کو تنہا کس جہاں میں جا بسا

چھوڑ کر وہ ہم کو تنہا کس جہاں میں جا بسا لاکھ اس کو ملنا چاہا پر رہا وہ نارسا سچ ہی کہتا تھا ہمیں وہ چھوڑ جب میں جاؤں گا مجھ کو ڈھونڈا تم کرو گے ہر گلی میں جا بہ جا تب ہمیں دکھلاوا لگتا تھا وہ ماتھا چومنا آج جس کے واسطے ہے دل میں میرے اشتہا چھوڑ کر جب وہ گیا تب سارے دشمن ہو گئے پھر ...

مزید پڑھیے

پرانے گھر کو گرایا تو باپ رونے لگا

پرانے گھر کو گرایا تو باپ رونے لگا خوشی نے دل سا دکھایا تو باپ رونے لگا جو امی نہ رہیں تو کیا ہوا کہ ہم سب ہیں جواب بن نہیں پایا تو باپ رونے لگا یہ رات کھانستے رہتے ہیں کوفت ہوتی ہے بہو نے سب میں جتایا تو باپ رونے لگا بٹھا کے رکشے میں کل شب روانہ کرتے ہوئے دیا جو میں نے کرایہ تو ...

مزید پڑھیے

ردیف قافیہ بندش خیال لفظ گری

ردیف قافیہ بندش خیال لفظ گری وہ حور زینہ اترتے ہوئے سکھانے لگی کتاب باب غزل شعر بیت لفظ حروف خفیف رقص سے دل پر ابھارے مست پری کلام عروض تغزل خیال ذوق جمال بدن کے جام نے الفاظ کی صراحی بھری سلیس شستہ مرصع نفیس نرم رواں دبا کے دانتوں میں آنچل غزل اٹھائی گئی قصیدہ شعر مسدس ...

مزید پڑھیے

آنکھ حیراں ہے یہ صد رنگئ جلوہ کیا ہے

آنکھ حیراں ہے یہ صد رنگئ جلوہ کیا ہے شہر کہتا ہے ابھی آپ نے دیکھا کیا ہے کون آیا ہے پئے‌ چارہ گری دیکھ تو لے آخر اے درد جگر تیرا ارادہ کیا ہے چھوڑ گلشن کو کسی رشک چمن زار کو دیکھ ذوق نظارہ یہاں بزم میں رکھا کیا ہے اف وہ اعضا شکنی نیند میں ڈوبی آنکھیں ذکر مے خانہ ہے کیا تشنۂ صہبا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 698 سے 4657