شاعری

چمن چمن جو یہ صبح بہار کی ضو ہے

چمن چمن جو یہ صبح بہار کی ضو ہے ترے تبسم رنگیں کا ایک پرتو ہے خزاں کی رات کے قاتل کہاں گئے دیکھیں کہ جو لہو ہے چراغ بہار کی لو ہے چلے نہ ساتھ زمانہ تو اس کو یوں کہیے ٹھہر گیا ہے مسافر کہ جادۂ نو ہے بجھا ہے دل تو نہ سمجھو کہ بجھ گیا غم بھی کہ اب چراغ کے بدلے چراغ کی لو ہے مری زمیں ...

مزید پڑھیے

شمع پر شمع جلاتی ہوئی ساتھ آتی ہے

شمع پر شمع جلاتی ہوئی ساتھ آتی ہے رات آتی ہے کہ یادوں کی برات آتی ہے اک ذرا کوچۂ جاناں میں ٹھہر جا اے موت خیر مقدم کے لیے میری حیات آتی ہے پھیر لیتے ہیں نگاہیں ترے پیاسے ہنس کر جام پر جام لیے موج فرات آتی ہے قصۂ دیر و حرم اور سے پوچھو لوگو ہم تو شاعر ہیں ہمیں پیار کی بات آتی ...

مزید پڑھیے

ظلمت گہ دوراں میں صبح چمن دل ہوں

ظلمت گہ دوراں میں صبح چمن دل ہوں روکو نہ سفر میرا میں قسمت منزل ہوں زندانئ ہستی ہوں پابند سلاسل ہوں کس طرح ملوں تم سے خود راہ میں حائل ہوں برباد سہی لیکن برباد غم دل ہوں آنکھوں سے لگا مجھ کو گرد رہ منزل ہوں اے سنگ بکف دنیا آ شوق سے آ لیکن آہستہ قدم رکھنا میں شیشہ گہہ دل ہوں موج ...

مزید پڑھیے

گلوں پہ سایۂ غم ہائے روزگار ملے

گلوں پہ سایۂ غم ہائے روزگار ملے بھری بہار کے چہرے بھی سوگوار ملے سجا دے ان کے گریباں کو ماہ و انجم سے ہمارے دست جنوں کو جو اختیار ملے ہزار داغ اٹھا کر چمن کھلاتی ہے کہیں زمیں کو جو اہل زمیں کا پیار ملے ہمارے پاس ہے کیا دولت جنوں کے سوا نثار چاک گریباں اگر بہار ملے یہ واقعہ ہے ...

مزید پڑھیے

سحر کو دے کے نئی نکہت حیات گئی

سحر کو دے کے نئی نکہت حیات گئی نہ جانے کس کی گلی سے نکل کے رات گئی جنوں نے دولت دل کو نثار کر ڈالا پکارتی ہی رہی عقل کائنات گئی شب فراق کا اتنا بھی غم نہ کر اے دل سوئے سحر ہی گئی آج تک جو رات گئی پڑے ہیں راہ میں کچھ پھول خاک آلودہ کوئی جنازہ اٹھا یا کوئی برات گئی شمیمؔ عہد گزشتہ ...

مزید پڑھیے

مجھے دیر سے تعلق نہ حرم سے آشنائی

مجھے دیر سے تعلق نہ حرم سے آشنائی کہیں قشقۂ نمائش کہیں سجدۂ ریائی کسی جیب دل میں دیکھی نہ متاع عشق میں نے مرے شہر میں لٹا دو مرا درد بے نوائی مرے دل کے آئینے کو نہ شکستہ کر خدارا کہ اداس ہو نہ جائے ترا حسن خودنمائی کوئی کب پہنچ سکا ہے ترے غم کی سرحدوں تک وہی کارواں کی منزل جو ...

مزید پڑھیے

درد شناس دل نہیں جلوہ طلب نظر نہیں

درد شناس دل نہیں جلوہ طلب نظر نہیں حادثہ کتنا سخت ہے ان کو ابھی خبر نہیں اور بڑھے گا درد دل رات جو بھیگ جائے گی دیکھ نہ وقت کی طرف وقت بھی چارہ گر نہیں کس کو خبر کہ ہم سے کب آپ نگاہ پھیر لیں نشہ تو دھوپ چھاؤں ہے بادہ بھی معتبر نہیں ہم تو خزاں کی دھوپ میں خون جگر چھڑک چلے موسم گل ...

مزید پڑھیے

گلی گلی ہے اندھیرا تو میرے ساتھ چلو

گلی گلی ہے اندھیرا تو میرے ساتھ چلو تمہیں خیال ہے میرا تو میرے ساتھ چلو میں جا رہا ہوں اجالوں کی جستجو کے لیے ستا رہا ہو اندھیرا تو میرے ساتھ چلو جنوں کے دشت میں اک چھاؤنی بسا لیں گے نہیں ہے کوئی بسیرا تو میرے ساتھ چلو میں راہزن ہوں مگر آشنائے منزل دل جو راہبر ہے لٹیرا تو میرے ...

مزید پڑھیے

نکل پڑے ہیں صنم رات کے شوالے سے

نکل پڑے ہیں صنم رات کے شوالے سے کچھ آج شہر غریباں میں ہیں اجالے سے چلو پلٹ بھی چلیں اپنے مے کدہ کی طرف یہ آ گئے کس اندھیرے میں ہم اجالے سے خدا کرے کہ بکھر جائیں میرے شانوں پر سنور رہے ہیں یہ بادل جو کالے کالے سے بتوں کی خلوت رنگیں میں بزم انجم میں کہاں کہاں نہ گئے ہم ترے حوالے ...

مزید پڑھیے

چمن لہک کے رہ گیا گھٹا مچل کے رہ گئی

چمن لہک کے رہ گیا گھٹا مچل کے رہ گئی ترے بغیر زندگی کی رت بدل کے رہ گئی خیال ان کے ساتھ ساتھ دیر تک چلا کیا نظر تو ان کے ساتھ تھوڑی دور چل کے رہ گئی وہ اک نگاہ مہرباں کا التفات مختصر اندھیرے گھر میں جیسے کوئی شمع جل کے رہ گئی کہاں چمن کی صبح میں چمن کا حسن نیم شب کنول بکھر کے رہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 670 سے 4657