شاعری

مٹا سا حرف ہوں بگڑی ہوئی سی بات ہوں میں

مٹا سا حرف ہوں بگڑی ہوئی سی بات ہوں میں جبین وقت پہ اک نقش بے ثبات ہوں میں بتا بسیط زمانے ہے کیا یہی انصاف جو ہے عدوئے نمود سحر وہ رات ہوں میں گمان یہ تھا کہ ہوں مرکز ہجوم نگاہ یقین یہ ہے کہ محروم التفات ہوں میں ہے کس گنہ کی سیاہی مری غلط فہمی میں جانتا تھا کہ روح تجلیات ہوں ...

مزید پڑھیے

نگاہ یار یوں ہی اور چند پیمانے

نگاہ یار یوں ہی اور چند پیمانے اب اپنے ہوش میں آنے نہ پائیں دیوانے محبت اصل میں کیا چیز ہے خدا جانے دہن میں جتنی زبانیں ہیں اتنے افسانے جو اشک سرخ ہے نامہ نگار ہے دل کا سکوت شب میں لکھے جا رہے ہیں افسانے جہان ہوش میں تا حشر تبصرے ہوں گے زباں میں اپنی یہ کیا کہہ رہے تھے ...

مزید پڑھیے

قسمت سے لڑتی ہیں نگاہیں

قسمت سے لڑتی ہیں نگاہیں تیرے ہوتے کس کو چاہیں الٹی دیکھیں عشق کی راہیں ہنسنا پڑے جب رونا چاہیں عشرت ماضی کو روتا ہوں غم کے گلے میں ڈال کے باہیں نازک نازک جذبے دل کے ہلکی ہلکی ٹھنڈی آہیں شیشۂ دل کے ہر ٹکڑے میں ایک اک صورت کس کو چاہیں میرے مقدر کے سر نامے جلتے آنسو ٹھنڈی ...

مزید پڑھیے

دنیا کا نہ عقبیٰ کا کوئی غم نہیں سہتے

دنیا کا نہ عقبیٰ کا کوئی غم نہیں سہتے جو آپ کے ہو جاتے ہیں اپنے نہیں رہتے رو لے ابھی کچھ اور غنیمت ہے یہ رونا بن جاتے ہیں وہ زہر جو آنسو نہیں بہتے اب کوئی نئی چال چل اے گردش دنیا ہم روز کے فتنے کو قیامت نہیں کہتے سب پوچھو گزرتی ہے جو ہم پر وہ نہ پوچھو دل روتا ہے اور آنکھ سے آنسو ...

مزید پڑھیے

کافری میں بھی جو چاہت ہوگی

کافری میں بھی جو چاہت ہوگی کچھ تو ایماں کی شباہت ہوگی حشر ہے وعدۂ فردا تیرا آج کی رات قیامت ہوگی پوچھا پھر ہوگی ملاقات کبھی پھر مرے حال پہ شفقت ہوگی کس صفائی سے دیا اس نے جواب دیکھا جائے گا جو فرصت ہوگی خاک آسودہ غریبوں کو نہ چھیڑ ایک کروٹ میں قیامت ہوگی آپ کے پاؤں کے نیچے دل ...

مزید پڑھیے

یہ جبر زندگی نہ اٹھائیں تو کیا کریں

یہ جبر زندگی نہ اٹھائیں تو کیا کریں تڑپیں مگر تڑپنے نہ پائیں تو کیا کریں اب اپنی محفلوں سے بھی آتی ہے بوئے غیر جائیں تو کیا کریں جو نہ جائیں تو کیا کریں قسمت میں اپنی صبح کی اب روشنی کہاں اشکوں کے بھی دئیے نہ جلائیں تو کیا کریں کتنی ہی راتیں جاگ کے آنکھوں میں کاٹ دیں بیداریاں ...

مزید پڑھیے

عجب صورت سے دل گھبرا رہا ہے

عجب صورت سے دل گھبرا رہا ہے ہنسی کے ساتھ رونا آ رہا ہے مجھے دل سے بھلایا جا رہا ہے پسینے پر پسینا آ رہا ہے مروت شرط ہے اے یاد جاناں تمناؤں کا جی گھبرا رہا ہے مری نیندیں تو آنکھوں سے اڑا دیں مگر خود وقت سویا جا رہا ہے ادب کر اے غم دوراں ادب کر کسی کی یاد میں فرق آ رہا ہے یہ آدھی ...

مزید پڑھیے

تجھے پا کے تجھ سے جدا ہو گئے ہم

تجھے پا کے تجھ سے جدا ہو گئے ہم کہاں کھو دیا تو نے کیا ہو گئے ہم محبت میں اک سانحا ہو گئے ہم ابھی تھے ابھی جانے کیا ہو گئے ہم محبت تو خود حسن ہے حسن کیسا یہ کس وہم میں مبتلا ہو گئے ہم یہ کیا کر دیا انقلاب محبت ذرا آئینہ لا یہ کیا ہو گئے ہم حقیقت میں بندہ بھی بننا نہ آیا سمجھتے ہیں ...

مزید پڑھیے

ملا دلا سہی اک خشک ہار باقی ہے

ملا دلا سہی اک خشک ہار باقی ہے ابھی بہار شکست بہار باقی ہے نظر سنوار چکی کتنے آئنہ خانے اسی طرح ہوس دید یار باقی ہے بچھونا کانٹوں کا ہے پھر بھی آئی جاتی ہے نیند ابھی تصور زانوئے یار باقی ہے شکست عہد کے کیوں ہوں نہ سلسلے قائم اک آسرا پس ہر اعتبار باقی ہے قفس میں فرصت فکر چمن ...

مزید پڑھیے

اور کس شے سے داغ دل دھوئیں

اور کس شے سے داغ دل دھوئیں کیا کریں گر نہ اس قدر روئیں دل تو پتھر بنا دیا تو نے آرزو کس زمین میں بوئیں ہم کسی بات سے نہیں ڈرتے ہم نے پایا ہی کیا ہے جو کھوئیں آج فرصت ملی ہیں مدت بعد آؤ! تنگئ وقت پر روئیں ہم یہی خواب دیکھتے ہیں اسدؔ ان کے شانے پہ رکھ کے سر سوئیں

مزید پڑھیے
صفحہ 496 سے 4657