شاعری

رہنے دے تکلیف توجہ دل کو ہے آرام بہت

رہنے دے تکلیف توجہ دل کو ہے آرام بہت ہجر میں تیری یاد بہت ہے غم میں تیرا نام بہت بات کہاں ان آنکھوں جیسی پھول بہت ہیں جام بہت اوروں کو سرشار بنائیں خود ہیں تشنہ کام بہت کچھ تو بتاؤ اے فرزانو دیوانوں پر کیا گزری شہر تمنا کی گلیوں میں برپا ہے کہرام بہت شغل شکست جام و توبہ پہروں ...

مزید پڑھیے

کسی کے فیض قرب سے حیات اب سنور گئی

کسی کے فیض قرب سے حیات اب سنور گئی نفس نفس مہک اٹھا نظر نظر نکھر گئی نگاہ ناز جب اٹھی عجیب کام کر گئی جو رنگ رخ اڑا دیا تو دل میں رنگ بھر گئی مری سمجھ میں آ گیا ہر ایک راز زندگی جو دل پہ چوٹ پڑ گئی تو دور تک نظر گئی اب آس ٹوٹ کر مجھے سکوں نصیب ہو گیا جو شام انتظار تھی وہ شام تو گزر ...

مزید پڑھیے

مرے شانوں پہ ان کی زلف لہرائی تو کیا ہوگا

مرے شانوں پہ ان کی زلف لہرائی تو کیا ہوگا محبت کو خنک سائے میں نیند آئی تو کیا ہوگا پریشاں ہو کے دل ترک تعلق پر ہے آمادہ محبت میں یہ صورت بھی نہ راس آئی تو کیا ہوگا سر محفل وہ مجھ سے بے سبب آنکھیں چراتے ہیں کوئی ایسے میں تہمت ان کے سر آئی تو کیا ہوگا مجھے پیہم محبت کی نظر سے ...

مزید پڑھیے

چراغ لے کے ہتھیلی پہ چل سکو گے کیا

چراغ لے کے ہتھیلی پہ چل سکو گے کیا گھنا اندھیرا ہے باہر نکل سکو گے کیا نظام بکھرا ہوا ہے عوام بے کل ہے بنی ہوئی ہے جو صورت بدل سکو گے کیا تمہارے اپنے لگے ہیں تمہیں گرانے میں زمیں پہ تیل لگا ہے سنبھل سکو گے کیا جھکے سروں سے یہ لگتا ہے بے بسی ہے کوئی تم ایسی ہاں کو نہیں میں بدل سکو ...

مزید پڑھیے

اردو کی شاعری ہے تو ہوگی یہ بات بھی

اردو کی شاعری ہے تو ہوگی یہ بات بھی علم عروض بھی ہے رموز و نکات بھی یوں ہی گزر نہ جائے ملن کی یہ رات بھی آؤ کہ اب تو کر لیں کوئی اپنی بات بھی تم اپنی مسکراہٹیں کھونا نہیں کبھی گم گشتہ ہو نہ جائے مری کائنات بھی ہم پر کرم ہے آپ کی تشریف آوری اب التماس ہے کہ رہے التفات بھی چھوٹے ...

مزید پڑھیے

تجھے ہے پیار تو یوں کرکے چل دکھا مجھ کو

تجھے ہے پیار تو یوں کرکے چل دکھا مجھ کو سبھی کے سامنے اپنے گلے لگا مجھ کو میں جانتا ہوں کہ تو اک دہکتا شعلہ ہے تری تپش میں اگر دم ہے تو جلا مجھ کو ہر اک نظر کو پتا ہے میں ایک پتھر ہوں ہر ایک دل نے بنا رکھا ہے خدا مجھ کو تری زباں پہ ہے انکار آج بھی لیکن کچھ اور کہتی لگی ہے تری ادا ...

مزید پڑھیے

ترے ہی ساتھ مرے یار ہے مری دنیا

ترے ہی ساتھ مرے یار ہے مری دنیا ترے بغیر تو بے کار ہے مری دنیا نشہ شراب کا بالکل مجھے پسند نہیں سرور عشق سے سرشار ہے مری دنیا دکھائی دیتے نہیں ان کو میرے ویرانے وہ سوچتے ہیں کہ گلزار ہے مری دنیا میں نفرتوں میں رہوں گا تو مر ہی جاؤں گا یہ میری دنیا نہیں پیار ہے مری دنیا تجھے بھی ...

مزید پڑھیے

تعصب کی فضا میں طعنۂ کردار کیا دیتا

تعصب کی فضا میں طعنۂ کردار کیا دیتا منافق دوستوں کے ہاتھ میں تلوار کیا دیتا امیر شہر تو خود زرد رو تھا ایک مدت سے جھروکے سے وہ اہل شہر کو دیدار کیا دیتا ہمارے دن کو جو دیتا نہیں اک دھوپ کا ٹکڑا ہماری رات کو وہ چاند کا معیار کیا دیتا کہیں گولی کہیں گالی محبت سے ہے دل خالی خبر یہ ...

مزید پڑھیے

حسن سے آنکھ لڑی ہو جیسے

حسن سے آنکھ لڑی ہو جیسے زندگی چونک پڑی ہو جیسے ہائے یہ لمحہ تری یاد کے ساتھ کوئی رحمت کی گھڑی ہو جیسے راہ روکے ہوئے اک مدت سے کوئی دوشیزہ کھڑی ہو جیسے اف یہ تابانیٔ ماہ و انجم رات سہرے کی لڑی ہو جیسے ان کو دیکھا تو ہوا یہ محسوس جان میں جان پڑی ہو جیسے مجھ سے کھلتے ہوئے شرماتے ...

مزید پڑھیے

جب تلک آب و دانہ لگتا ہے

جب تلک آب و دانہ لگتا ہے یہ جہاں آشیانہ لگتا ہے غنچہ غنچہ کھلا ہے پھولوں سا آپ کا مسکرانا لگتا ہے میری ماں کا دیا ہوا رومال دھوپ میں شامیانہ لگتا ہے آج لمبے سفر پہ چلتے ہیں آج موسم سہانا لگتا ہے ایسے بچوں کو کون سمجھائے گھر جنہیں قید خانہ لگتا ہے آپ کا درد درد ہے لیکن دوسروں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 372 سے 4657