ترے ہی ساتھ مرے یار ہے مری دنیا
ترے ہی ساتھ مرے یار ہے مری دنیا
ترے بغیر تو بے کار ہے مری دنیا
نشہ شراب کا بالکل مجھے پسند نہیں
سرور عشق سے سرشار ہے مری دنیا
دکھائی دیتے نہیں ان کو میرے ویرانے
وہ سوچتے ہیں کہ گلزار ہے مری دنیا
میں نفرتوں میں رہوں گا تو مر ہی جاؤں گا
یہ میری دنیا نہیں پیار ہے مری دنیا
تجھے بھی علم ہے الفتؔ کہ صرف دن ہیں مرے
ہر ایک رات تو بازار ہے مری دنیا