میری تھوڑی آنکھ لگی تو جانے کیا کیا باندھ لیا
میری تھوڑی آنکھ لگی تو جانے کیا کیا باندھ لیا
جادوگر نے اک رومال میں پورا صحرا باندھ لیا
آخر میں خیرات بٹی تو سارے گتھم گتھا تھے
میں نے پیچھے بیٹھے بیٹھے جو دل چاہا باندھ لیا
یہ جو یار میسر ہے ناں سارا میرا اپنا نئیں
ساون کا یہ مطلب نئیں کہ جو کچھ برسا باندھ لیا
منظر ہی کچھ ایسا تھا کہ لالچ کرنا بنتا تھا
آدھا دیکھ کے رقص کیا اور باقی آدھا باندھ لیا
ایک کرشمہ یہ بھی ہے کہ اس کی مست نگاہوں نے
جب دل چاہا آنکھ دکھا کر چلتا دریا باندھ لیا