مار ڈالا مجھے فرقت نے قضا سے پہلے
مار ڈالا مجھے فرقت نے قضا سے پہلے
ہو گیا کام ادا ان کی ادا سے پہلے
سبقت احسان کو ہے ان کے مرے عصیاں پر
عفو کرتے ہیں خطا کو وہ خطا سے پہلے
ہم نے سکھلائے ہیں انداز وفا و اخلاص
آگہی کب تھی انہیں رسم وفا سے پہلے
کیوں نہ تقدیم مرے کفر کو اسلام پہ ہو
بت کلیسا میں نظر آئے خدا سے پہلے