کیا ہوا کیوں یہ سہانی بستیاں بیمار ہیں

کیا ہوا کیوں یہ سہانی بستیاں بیمار ہیں
کیوں یہ دل کے شہر یہ آبادیاں بیمار ہیں


ایک مدت سے چمن میں جانے پر بستہ ہیں کیوں
گل ہی کچھ بے کیف ہیں یا تتلیاں بیمار ہیں


یا کثافت ہے ہوائے تازہ کی تاثیر میں
یا ہمارے گھر کے در اور کھڑکیاں بیمار ہیں


ٹھہر اے شور بہاراں تھم ذرا ہنگام شوق
ایک مدت سے ترے شیدا یہاں بیمار ہیں


کیا پڑھے آیات کامل بے بصر ہے چشم دل
کیا لکھیں گی اسم اعظم انگلیاں بیمار ہیں