جسم سے آگے کی منزل

جسم کی آگ کہاں بجھتی ہے
لوگ کس وقت محبت کا نشہ سونگھتے ہیں
کتنے ٹکڑوں میں بکھرتے ہیں وہ
اور پھر جوڑتے ہیں
ایک اک کر کے بدن کے اعضا
اور یہی کہتے ہیں
خاک کے قرب کی بیتاب کشش
ایک بے فیض سی سرگرمی ہے
جسم سے آگے کی منزل نہیں دیکھی ہم نے