پہچان
کسی بھی موڑ پہ رک کر جو پیچھے دیکھا ہے
تو ایک یاد ملی آنسوؤں میں بھیگی ہوئی
تو ایک رات ملی سوگوار سہمی ہوئی
تو ایک خواب ملا در بدر بھٹکتا ہوا
اور ایک جسم ملا جس کے سر کے بالوں میں
گزرتے وقت نے لمحوں کی راکھ ڈالی ہے
وہ جسم میرا نہیں ہے تو پھر وہ کس کا ہے