اسلام

اسلامی انقلابی فکر کی تجدید و تعمیل

karbala

اس انقلابی جد وجہد کا پہلا نتیجہ اب سے دو سو سال قبل انقلاب فرانس کی صورت میں ظاہر ہوا ‘جس سے دنیا میں بادشاہت اور جاگیرداری کے خاتمے اور جمہوریت کی مختلف صورتوں کے رواج کا آغاز ہوا۔ لیکن چونکہ اس کے ساتھ ہی سائنسی ترقی کے نتیجے میں ’’صنعتی انقلاب‘‘ بھی رونما ہو چکا تھا لہٰذا اس جمہوریت نے عملی اعتبار سے ’’سرمایہ داروں کی آمریت‘‘ اور ؏ ’’ دیو استبداد جمہوری قبا میں پائے کوب‘‘ کی صورت اختیار کر لی‘ جس کا شدید ردّ عمل اس صدی کے آغاز میں ’’انقلابِ روس‘‘ کی صورت میں ظاہر ہوا۔

مزید پڑھیے

ہم پست کیوں ہو گئے

Al Aqsa

۔ ابا جان کی آواز بھر آئی تھی مگر ضبط کر گئے۔ اپنے پروقار لہجے میں شروع ہو گئے: آنحضورﷺ دریاوں، پہاڑوں، صحراوں، سے گزرتے چلے گئے۔ مسجد اقصی میں جاکر قیام کیا۔ حضرت جبریلؑ نے عرض کیا یا حضرتؐ تشریف لے چلیے، آپﷺ نے پوچھا ، کہاں؟ بولے کہ یا حضرتؐ زمین کا سفر تمام ہوا۔ یہ منزل آخر تھی۔ اب عالم بالا کا سفر درپیش ہے۔ تب حضورﷺ بلند ہوئے اور بلند ہوتے چلے گئے۔۔۔۔۔ورفعنا لک ذِکرک

مزید پڑھیے

مسلمان اور مغرب

افغانستان

صرف اسلام کے پاس ، اللہ کی آخری کتاب جوں کی توں ، من و عن موجود ہے ، آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹھوس اور مستند ثابت شدہ تعلیمات ہیں، وہ لا زوال ابدی سرمایہ ہے ، جس کے بل بوتے پر وہ دنیا کے ہر باطل پرست فلسفے اور نظام کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر دیکھ سکتا ہے۔ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہی ہے ، جو جان ہتھیلی پر رکھ کر جنت کا سودا کرکے اللہ تعالیٰ کے دیدار سے مشرف ہوسکتی ہے۔ یہ توحید کا ایسا خاص اور خالص تصور رکھتی ہے ، جو دنیا کے کسی اور مذھب اور فلسفے میں موجود نہیں۔

مزید پڑھیے

قرآن فہمی

Quran

حاصل کلام یہ ہے کہ آدمی کو ابتداء تو کرنی ہے ترجمے سے ، لیکن اگلی منزلوں میں محنت اور شدید محنت کو نہ ترک کرے۔ کام چور دنیا میں کسی بھی فن پر مہارت حاصل نہیں کرتے۔

مزید پڑھیے
صفحہ 19 سے 19