حصہ مرے مکان کا مجھ کو بھی چاہئے
حصہ مرے مکان کا مجھ کو بھی چاہئے
اک گوشہ آسمان کا مجھ کو بھی چاہئے
تم کو بھی چاہئے تو چلو بانٹ لیتے ہیں
سایہ تو سائبان کا مجھ کو بھی چاہئے
مجھ کو بھی دیکھنا ہے کہاں ہے مرا مکان
نقشہ ترے جہان کا مجھ کو بھی چاہئے
ہلکان ہو رہا ہوں میں تیرے فراق میں
ہرجانہ میری جان کا مجھ کو بھی چاہئے
کب تک میں بھیڑیوں سے ہراساں پھرا کروں
اب آسرا مچان کا مجھ کو بھی چاہئے