ہر دم روٹھے رہتے ہو
ہر دم روٹھے رہتے ہو
تم بھی قسمت جیسے ہو
ہنس کر بولی زندہ ہوں
جب جب پوچھا کیسے ہو
تم نے مجھ کو یاد کیا
سچ مچ کتنے جھوٹے ہو
دونوں کا دل ٹوٹ گیا
اب کیوں جھگڑا کرتے ہو
کیا وہ مجھ سے اچھی ہے
جس کی خاطر بدلے ہو
میں بھی خوش ہوں تم بھی خوش
میں جھوٹی تم جھوٹے ہو
جیسا دنیا کہتی ہے
اچھا تو تم ویسے ہو