ہم کو آگے بڑھنا ہوگا

ہر حالت میں پڑھنا ہوگا
زینہ زینہ چڑھنا ہوگا
تعلیمی اس دوڑ میں اب تو
ہم کو آگے بڑھنا ہوگا
ورنہ پیچھے رہ جائیں گے
سارا جیون پچھتائیں گے