ایک دنیا سے دل نہیں بھرتا
ایک دنیا سے دل نہیں بھرتا
چاہ کر کوئی بھی نہیں مرتا
جتنا غصہ دکھاتی ہوں اس کو
وہ کسی بات پر نہیں ڈرتا
بے سبب ہی اداس رہتا ہے
دل کوئی کام ہی نہیں کرتا
یار پر گیت لکھ رہی ہوں میں
پیار کا قافیہ نہیں برتا
ہر دفعہ میں ہراتی ہوں اس کو
اپنی مرضی سے کیوں نہیں ہرتا